Skip to content
صوفی محمد شرف الدین کا عقد نکاح ، علما ء و مشائخین، معززین وقائدین کی شرکت
سنگاریڈی،30ستمبر (نامی نگار) معروف صوفی بزرگ حضرت صوفی محمد حسام الدین قادری شطاری کے فرزند صوفی محمد شرف الدین کا عقد نکاح محمد خان صاحب کی دختر سے کل بعد نمازِ عشاء مقامی فنکشن ہال میں نہایت دینی و روحانی ماحول میں انجام پایا۔ اس پرمسرت موقع پر خصوصی مہمان کی حیثیت سے صوفی ماجد پاشاہ قادری شطاری، جانشین اسد الاولیاء صوفی علی پاشاہ قادری شطاریؒ شریک رہے۔ اس کے علاوہ تایہ محمد عزیز بیابانی، دیگر قریبی رشتہ دار، دینی و علمی شخصیات اور ملی و سماجی رہنما بھی موجود تھے۔
سیاسی شعبے سے کانگریس کے سینئر لیڈر جہانگیر حسین نے بھی شرکت کی۔ عقد نکاح کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ اس موقع پر صوفی صادق قادری شطاری اور حافظ اللہ قادری میدک نے خصوصی دعا کروائی۔ بعد ازاں دعائیہ کلمات ادا کیے گئے۔ خطبۂ نکاح سجادہ نشین صوفی ماجد پاشاہ قادری شطاری نے پڑھایا۔ اس تقریب میں محمد رشید الدین، بابا (تایہ) اور فصیح الدین (پھوپھا) سمیت معزز مہمانانِ گرامی موجود تھے۔ پروگرام کا ماحول روحانی، پر وقار اور نہایت شایانِ شان رہا۔
Like this:
Like Loading...