Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu

حضرت مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند کی ہدایت پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا 5؍رکنی وفد سیلاب متاثرہ علاقوں کے سروے کے لئے روانہ

Posted on 30-09-202530-09-2025 by Maqsood

حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم العالیہ صدر جمعیۃ علماء ہند کی ہدایت پر
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا 5؍رکنی وفد سیلاب متاثرہ علاقوں کے سروے کے لئے روانہ

ممبئی 29؍ستمبر پنجاب،ہماچل اور جموں وکشمیر سیلاب متاثرین کے نقصانات کے سروے کے لئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا پانچ رکنی وفد آج بروز دوشنبہ باندرہ ٹرمینس سے بذریعہ پچھم ایکسپریس مولانا محمد اشرف صاحب کی قیادت میں روانہ ہوا۔
اس وفد میں مولانا محمد اشرف صاحب،قاری عبدالرشید حمیدی،مولانا عبد القیوم قاسمی،الحاج مشتاق احمد صوفی اور مولانا عبد الوہاب قاسمی شامل ہیں ۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی یہ روایت چلی آرہی ہے سیلاب یا کسی ناگہانی آفت کے متاثرین کی فوری امداد کے ساتھ یہ التزام بھی کرتی ہے کہ اپنے نمائندوں کے ذریعہ متاثرہ مقامات کا باریک بینی سے سروے کراتی ہے، نقصان کا تخمینہ لگاتی ہے اور مکانات وغیرہ کی ضروری مرمت یا از سر نو تعمیر کرنے کا مفصل بجٹ تیار کرکے جمعیۃ علماء ہند کے صدر محترم سے اجازت لے کر صوبائی کے ذمہ داران کے رو برو پیش کرتی ہے، جہاں اس پر غور و خوض کرکے باز آباد کاری کی منظوری دی جاتی ہے۔ریاست بہار، کیرالا، مہاڈ، گجرات وغیرہ میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے یہی طریقہ کار اپنایا تھا، جس کی وجہ سے منصوبہ بند طریقہ پر متاثرین کی امداد کی گئی تھی۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے وفد کو روانہ کرتے ہوئے شرکاء وفد کو متاثرہ مقامات کا جائزہ لینے کا طریقہ بتایا، اور ضروریات کو درجہ بندی کے ساتھ مرتب کرنے کی تلقین کی تاکہ زیادہ متاثر کنبہ و خاندان کو ترجیحی طور پر امداد فراہم کی جاسکے،
مفتی محمد یوسف قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے رقت آمیز دعاؤں کے ساتھ وفد کو روانہ کیا۔
مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی (صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر) نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ جمعیۃ علماء ھند کے صدر محترم حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم العالیہ کی ہدایت پر یہ وفد مالیر کوٹلہ سے متصل علاقے ،ہماچل اور جموں وکشمیر کے سیلاب متاثرین کے نقصانات کے سروے کے لئے دس روزہ دورے پر روانہ ہوگیاہے ۔

Share this:

  • Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
  • Click to share on X (Opens in new window) X
  • More
  • Click to email a link to a friend (Opens in new window) Email
  • Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn
  • Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
  • Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp

Like this:

Like Loading...

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb
%d