Skip to content
تری پورہ کے اسکول و کالجزکے طلبا کے متعلق سنسنی خیز انکشاف .
800 سے زائد طلباء ایڈز سے متاثرہ نکلے، 47طلبا کی ہوچکی ہے موت
اگرتلہ، ۹؍جولائی (آئی این ایس انڈیا )
تریپورہ میں 828 طلباء ایچ آئی وی پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ جن میں سے 47 کی موت ہو چکی ہے۔ یہ خبر تریپورہ اسٹیٹ ایڈز کنٹرول سوسائٹی (ٹی ایس اے سی ایس) کے ایک سینئر عہدیدار نے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تریپورہ میں ایچ آئی وی پازیٹیو پائے جانے والے بہت سے طلباء نے ملک بھر کے مختلف اداروں میں تعلیم حاصل کرنا چھوڑ دی ہے۔اس معاملہ پر جانکاری دیتے ہوئے سینئر عہدیدار نے کہا کہ ہم نے اب تک 828 طلبہ کو ایچ آئی وی پازیٹیو کے طور پر شناخت کی ہے۔ جن میں سے 47 طلباء خطرناک انفیکشن کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
بہت سے طلباء ملک بھر کے ممتاز اداروں میں اعلیٰ تعلیم کے لیے تریپورہ سے باہر جاچکے ہیں۔اب سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ اتنی خطرناک بیماری کیسے پھیلی؟ درحقیقت تریپورہ ایڈز کنٹرول سوسائٹی نے 220 اسکولوں اور 24 کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ایسے طلباء کی نشاندہی کی ہے جو انجکشن کے ذریعے منشیات لیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ایچ آئی وی ایک دوسرے میں پھیل گیا۔ٹی ایس اے سی ایس کے جوائنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ اب تک 220 اسکولوں اور 24 کالجوں اور یونیورسٹیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں طلباء منشیات کا استعمال کر رہے ہیں،نیز جنسی بے راہ روی بھی اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ ایچ آئی وی یعنی ہیومن امیونو ڈیفینسی وائرس ایک ایسا وائرس ہے جو جسم کے مدافعتی نظام پر حملہ کرتا ہے اور اسے اتنا کمزور کر دیتا ہے کہ ہمارا جسم کسی دوسرے انفیکشن یا بیماری کو برداشت کرنے کے قابل نہیں رہتا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک بار اس وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اگر اس پر بروقت قابو نہ پایا جائے تو یہ ایڈز کی وجہ بن جاتا ہے۔
Like this:
Like Loading...