Skip to content
طلباء کی پوشیدہ و اختراعی صلاحیتوں کو ابھارنا وقت کا اہم تقاضہ
ریاض میں آئی آئی پی اے کافیوچر ایکس انٹر اسکول سائنس ایکسپو-
ڈاکٹر شفیق احمد ،میر مجاہد علی ،عاصمہ سلیم ،فرحان ہاشمی اور دوسروں کا خطاب
ریاض، سعودی عرب 4 اکتوبر ( ای میل ) انٹرنیشنل انڈین پروفیشنلز اسوسی ایشن (IIPA) نے یارا انٹرنیشنل اسکول کے تعاون سے سائنس ایکس کو فیوچر ایکس( Futurex) انتہائی باوقار انداز میں کامیابی کے ساتھ منعقد کیا۔ پریمیئر انٹر اسکول سائنس فیئر میں 600 سے زائد رجسٹریشن ہوئے اور اس میں جونیئر، مڈل اور سینئر زمرہ کے طلباء کے 120 سے زیادہ اختراعی پروجکٹس(innovative projects) پیش کیے گئے۔ جو بہت ہی دلکش اور بہترین انداز میں تھے – سائنس ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل یارا انٹرنیشنل اسکول محترمہ عاصمہ سلیم نے تمام آرگنائزرس، طلبہ و طالبات اور سرپرستوں کو دلی مبارکباد دی انہوں نے سائنس ایکسپو کو طلبہ و طالبات کے لیے انتہائی مفید اور مستقبل کے لیے کارآمد قرار دیتے ہوئے اسے دارالحکومت ریاض کی تاریخ میں ایک منفرد اور یادگار دن قرار دیا اور کہا کہ اس سائنس ایکسپو نے طلباء کی پوشیدہ اختراعی صلاحیتوں کو ابھارنے میں نمایاں رول ادا کیا ہے اس طرح کے پروگرام وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ دور مسابقتی دور ہے طلبہ و طالبات کو چاہیے کہ وہ سیل فون کا صرف معلومات حاصل کرنے کی حد تک استعمال کریں سیل فون کے غیر ضروری فون سے اپنے اپ کو دور رکھیں پڑھائی میں جتنی دلچسپی پیدا کریں گے اختراعی صلاحیتوں میں اتنا ہی اضافہ ہوگا انہوں نے منتظمین کو بطور خاص مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام مزید ہونے چاہیے تاکہ طلبہ و طالبات وقتاً اس طرح کی سرگرمیوں سے واقف ہوتے رہیں محترمہ عاصمہ سلیم صاحبہ نے سرپرستوں کو بھی دلی مبارک باد دی اور کہا کہ سرپرستوں کی دلچسپی اور توجہ کی وجہ سے ہی طلباء کے معیار قابلیت میں اضافہ ہوتا ہے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سائنس پروجیکٹس کے ذریعہ طلبہ نے اپنی ذہانت کا بہترین مظاہرہ کیا، جس میں AI سے چلنے والے موبلٹیMobility canes اور بایونک آرمز bionic armsسے لے کر جدید گیس کے رسائی کا پتہ لگانے کے نظام اور اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ سلوشنز شامل ہیں، جو نوجوان ذہنوں کے مختلف مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں۔
اس پروگرام کے کنوینر جناب میر مجاہد علی (نائب صدر، آئی آئی پی اے) نے طلبہ و طالبات کی موثر رہنمائی کی انہوں نے اپنے افتتاحی خطاب میں انتہائی فکری انداز میں خطاب کیا اور پرنسپل یارا انٹرنیشنل اسکول محترمہ عاصمہ سلیم کے شاندار تعاون پر اظہار تشکر کیا اور طلبہ سے کہا کہ وہ اپنی معلومات میں اضافہ کرتے رہیں سائنس ایکسپو طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھارنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہےمہمان مقررین جناب کلیم سید اور محترمہ سشما شان نے شخصیت کی کھوج اور طلبہ کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانےکے بارے میں فکر انگیز خطاب کیا "ٹیکنالوجی، اختراع، اور تعلیم کا مستقبل” پر ایک اعلیٰ سطحی پینل ڈسکشن بھی ہوا جس میں خاص طور پر انجینیئر فرحان ہاشمی، جناب فرقان احمد اور پروفیسر فاروق عادل، محترمہ سیدہ جویریہ نے مہارت سے نظامت کی۔انجنیئر فرحان ہاشمی نے AI(مصنوعی ذہانت) والے تعلیمی پروگراموں کو تعلیم کے میدان میں مستقبل میں مفید قرار دیا اور کہا کہ ہمیں لازمی انسانی مہارتوں کو فروغ دینے کے لیے کوچنگ اور نیورو-لسانی پروگرامنگ کو مربوط کرنا چاہیے جو طالب علموں کو مقصد تلاش کرنے اور ٹکنالوجی سے چلنے والی دنیا میں ترقی کرنے کے لیے بااختیار بنائے۔”
صدارتی خطاب میں ڈاکٹر شفیق احمد نے طلبہ کو اپنی ذہنی قوت کو بڑھانے اوراس پر عمل پیرا ہونے کی بہترین انداز میں دعوت دی: ” انہوں نے کہا کہ سائنس کو ہم مفید و معلوماتی کاموں کے لیے بامقصد بنائیں سائنسی ایجادات سے ہم کو دنیا کی فلاح و بہبود کے کام انجام دینے چاہیے انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ آگے بڑھیں، تحقیق اور ایجادات کریں، اور ایک ایسا مستقبل بنائیں جہاں امن اور خوشحالی ہو یہ باتیں صرف خواب ہی نہیں بلکہ ان خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش کریں اور اس کو حقیقت کر دکھائیں۔تقریب کا اختتام ایک ایوارڈز کی تقریب پر ہوا جس میں سب سے شاندار پراجکٹس کی ستائش کی گئی اور اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا جونیئر کیٹیگری مقابلے میں امامہ اور عنایہ MMEIS کو”گیس لیکیج الارمنگ نوٹیفکیشن سسٹم” کو انعام حاصل ہوا مڈل زمرہ بہ عنوان "ویسٹ مینجمنٹ سلوشن "میں آئرہ فلک اور کاجل متھن (الیف اسکول) کو انعام حاصل ہواسینئر زمرہ میں بعنوان "نوی ایکسس ” نفیسہ خان (ال یاسمین) کو انعام حاصل ہوا
نیو مڈل ایسٹ انٹرنیشنل اسکول (NMEIS) اور یارا انٹرنیشنل اسکول (YIS) کے طلباء نے رنر اپ ایوارڈز جیتے۔ اساتذہ اور شرکت کرنے والے اسکولوں کو بھی سائنسی تحقیقات کے کلچر کو فروغ دینے میں ان کے اہم کردار کے لیے سراہا گیا۔فیوچر ایکس انٹرسکول سائنس ایکسپو کاتعلیمی برادری کی جانب سے بھرپور ستائش کی گئی یارا انٹرنیشنل اسکول کی پرنسپل محترمہ عاصمہ کے تعاون کو خوب سراہا گیا، "فیوچر ایکس 2025” ایک بہت ہی شاندار اور انتہائی متاثر کن تعلیمی ایونٹ تھااسپانسرز دار الباریز گروپ(Dar Al Bariz) اور Synem ٹیکنالوجیز کے تعاون سے منعقدہ یہ تقریب سرپرستوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوئی جس نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور مملکت میں مستقبل کے لیے تیار تعلیم کے لیے ایک باہمی تعاون کے ساتھ پلیٹ فارم بنانے کے IIPA کے مشن کی ستائش کی ہے اور مستقبل میں آنے والوں کے لیے راہیں کھولی ہیں
Like this:
Like Loading...