Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
Ceasefire begins in Gaza

غزہ میں جنگ بندی کا آغاز، تباہ حال علاقے میں خوشی کی لہر

Posted on 09-10-2025 by Maqsood

غزہ میں جنگ بندی کا آغاز، تباہ حال علاقے میں خوشی کی لہر

غزہ،9اکٹوبر(ایجنسیز) بین الاقوامی برادری کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے اعلان پر وسیع تر خیرمقدم کے بعد معاہدہ نافذ ہوگیا ہے۔ العربیہ اور الحدث کی نامہ نگار کے مطابق یہ معاہدہ مرحلہ وار منصوبے کے تحت عمل میں آیا ہے۔

ذرائع نے العربیہ اور الحدث کو بتایا کہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے ایک جامع منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے اور حماس نے اسرائیلی قیدیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

مزید یہ کہ ثالث ذرائع نے قیدیوں کی حالت کے بارے میں اطمینان ظاہر کیا ہے، جبکہ ریڈ کراس کے ساتھ ان کی حوالگی کے لیے عملی رابطہ شروع ہو چکا ہے۔ ثالث معاہدے کے مطابق قیدیوں کے تبادلے کے عمل کی نگرانی کریں گے۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جنگ بندی کا باضابطہ آغاز حکومت کی منظوری کے بعد آج شام ہوگا۔

Share this:

  • Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
  • Click to share on X (Opens in new window) X
  • More
  • Click to email a link to a friend (Opens in new window) Email
  • Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn
  • Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
  • Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp

Like this:

Like Loading...

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb
%d