Skip to content
عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری کو اردو ساہتیہ اکیڈمی کا اعزازی سند
فیملی کاؤنسلنگ: بند گلی سے نکلنے کا راستہ کو ملی ادبی و علمی پذیرائی
ممبئی، 18؍ اکتوبر 2925
احتساب فاؤنڈیشن ممبئی ،اردو کارواں ممبئی اور سر سید اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آج ایک وقار آفریں ادبی و تعلیمی تقریب منعقد ہوئی ، جس میں مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکیڈمی نے معروف محقق ، مصنف اور ماہرِ کاؤنسلنگ عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری کو اُن کی گراں قدر تصنیف "فیملی کاؤنسلنگ : بند گلی سے نکلنے کا راستہ” پر سندِ اعزاز سے نوازا ۔
اس موقع پر اردو ادب ، تعلیم اور سماجی خدمات سے وابستہ ممتاز شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ مقررین نے کہا کہ عبدالعظیم رحمانی کی یہ کتاب جدید خاندانی مسائل کے نفسیاتی اور اسلامی حل پر مبنی ایک رہنما تصنیف ہے ، جو اردو دنیا میں فیملی کاؤنسلنگ کے ایک نئے علمی رجحان کی بنیاد رکھتی ہے ۔
تقریب کے اختتام پر اہلِ علم و ادب نے مصنف کو مبارکباد دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ ان کی تحریریں معاشرتی استحکام ، خاندانی ہم آہنگی اور ازدواجی سکون کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرتی رہیں گی ۔
Like this:
Like Loading...