آمراؤتی، 19 اکتوبر: جمعیۃ العلماء ہندمتحدہ آندھرا پردیش کے صدر مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب کے انتقال پر وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا شبیر احمد نے ہندو مسلم اتحاد کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر دیں اور انسانیت کے علمبردار کے طور پر ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مولانا شبیر احمد کی روح کو سکون و مغفرت عطا فرمائے۔
