Skip to content
صدرجمعیۃ علماء تلنگانہ، سابق ایم ایل سی، وچیئر مین حج کمیٹی متحدہ آندھراپردیش .
محترم جناب الحاج حافظ پیر شبیر احمد صاحب کا سانحہ ارتحال .
حیدرآباد،20اکٹوبر(راست)بڑے رنج کے ساتھ یہ سطریں تحریر کی جارہی ہیں کہ قوم وملت کے لئے بے لوث خدمت انجام دینے والی ، ملت کی ہر قدم پر رہبری کرنے والی ،قوم کے درد کو اپنا دردسمجھنے والی ، امت مسلمہ کو پورے اتحاد کے ساتھ صحیح منزل کی نشاندہی کرنے والی عظیم شخصیت
محترم ومکرم جناب الحاج حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدرجمعیۃ علماء تلنگانہ، سابق ایم ایل سی، وچیئر مین حج کمیٹی متحدہ آندھراپردیش ۲۶/ربیع الثانی /۱۴۴۷ھ مطابق 19/اکتوبر/2025ء بروز اتوار صبح کی اولین ساعتوں میں اس دنیاسے رحلت کرگئے ۔اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنْ
حضرت مرحوم کو دینی تنظیموں ،دینی مدارس ،دینی کاموں سے قلبی تعلق تھا، یہی وجہ ہے کہ حضرت متحدہ آندھراپردیش کی جمعیۃ کے طویل مدت کے صدر رہے ، اور مجلس علمیہ سے بھی گہرا ربط رکھا کرتے تھے ، چنانچہ حضرت مولانا سید اکبر الدین قاسمی صاحب مرحوم ،اور حضرت مولانا عبدالعزیز صاحب مرحوم سے گہرے روابط تھے ، نیز امت کو بیدار کرنے اور انھیں دین ودنیا میں مضبوط جمنے اور جمانے کے لئے قیمتی مشوروں سے نوازاکرتے تھے ۔
اس موقع پر ناظم مجلس علمیہ حضرت مولانا سید اکبر صاحب مفتاحی دامت برکاتہم اور جمیع اراکین تاسیسی وعاملہ اور اراکین شوریٰ مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں اور دعا گوہیں کہ اللہ پاک ان کی تمام خدمات کو قبول فرمائے ، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔آمین
Post Views: 2
Like this:
Like Loading...