Skip to content
جناب حافظ پیر شبیر احمد کی دینی و ملی خدمات ناقابل فراموش.
مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے ارکان و عہدیداران کا اظہار تعزیت
حیدرآباد21اکٹوبر(پریس نوٹ) ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے ارکان و عہدیداران حضرت مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی، صدر، مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی، نائب صدر، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، جنرل سیکریٹری، مولانا محمد عبد القوی خازن، مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین سبیلی، مولانا محمد مصلح الدین قاسمی، مولانا محمد امجد علی قاسمی، ارکان تاسیسی اور مولانا محمد ارشد علی قاسمی ، سیکریٹری نے جناب حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا اور اپنے تعزیتی بیان میں کہا: حافظ صاحب مرحوم اپنے وقت کی انتہائی فعال ، متحرک اور سرگرم شخصیت تھی، وقت کی پابندی ان کی خاص خوبی اور خصوصیت تھی، انھوں نے جمعیۃ علماء کے پلیٹ فارم سے ملک و ملت کی فلاح و بہبودی کے لئے ہمہ جہت دینی و ملی ،رفاہی اور فلاحی خدمات انجام دی اور ان خدمات کے گہرے وانمنٹ نقوش چھوڑے، اس میں کوئی دو رائے نہیںکہ متحدہ ریاست آندھرا پردیش میںجمعیۃ علماء کے کام اور کاز کو متعارف کرانے اور شہر سے لے کر دیہاتوں تک اس کو منظم و مستحکم کر نے میں حافظ صاحب مرحوم کا نہایت ہی اہم اور بنیادی کردار رہا،گویا آپؒ کے دورِ صدارت میں جمعیۃ علماء کی نشاۃ ثانیہ ہوئی ، ارتداد سے متاثرہ دور دراز دیہاتوں میں دینی تعلیمی مکاتب کا قیام اور خاص خاص مواقع پر سلسلۂ وار سیرت اور اصلاح معاشرہ کے جلسوں کا انعقاد آپؒ کی اہم اور نمایاں خدمات ہیں، اللہ تعالی آپ ؒ کی خدمات کو قبول فر مائے ، سیئات کو درر گذر فرمائے اور درجات کو بلند فرمائے، ہم تمام اہل خانہ و متعلقین بالخصوص جناب حافظ پیر صابر احمد خلیق جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیں، اللہ تعالی تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فر مائے۔
Post Views: 3
Like this:
Like Loading...