Skip to content
حافظ پیر شبیر احمد صاحب نے ملی خدمات کے لیے خود کو اور اپنے خانوادہ وقف کر دیا تھا
معہد الابرار ٹرسٹ خان آٹو نگر بھینسہ میں تعزیتی جلسے سے اکابر علماء کا خطاب
بھینسہ 21 اکتوبر -جناب حافظ پیر شبیر احمد صاحب رحمہ اللہ سابقہ صدر جمیعت علماء ریاست تلنگانہ کے انتقال پر مدرسہ معہد الابرار ٹرسٹ خان آٹو نگر بھینسہ میں 20 اکتوبر پیر کو ایک تعزیتی اجلاس مسجد مدار خان میں منعقد کیا گیا جس میں مدرسہ کے تمام اساتذہ کرام و طلباء عظام نے شرکت کی۔
اجلاس کی کاروائی کا آغاز جمعیت علماء کے تعارف اور قران مجید کی تلاوت سے ہوا، بعد ازاں حضرت مولانا مفتی عبدالغنی صاحب قاسمی صدر جمیعت علماء ضلع نرمل نے خطاب تعزیت پیش کیا ۔
جس میں مفتی صاحب نے حضرت حافظ پیر شبیراحمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی خدمات کا تفصیل سے تعارف کروایا،
اپنے دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ حافظ پیر شبیر احمد صاحب رحمت اللہ علیہ نے کس طرح جنوبی ہند کے اندر اور خصوصا حیدرآباد کے میں جمعیت علماء کو متعارف کروایا،حافظ صاحب رحمہ اللہ کی سماجی و ملی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے مفتی صاحب نے بتایا کہ ایک عرصے تک حافظ پیر شبیر احمد صاحب حج کمیٹی حیدرآباد کے چیئرمین کے عہدہ پر فائز رہے اور تقریبا 35 سال کے عرصے تک پوری بشاشت، متحرک اور فعال شخصیت کے طور پر جنوبی ہند میں جمعیت علماءکی صدارت فرماتے رہے اور اس دوران جب کبھی وقت پڑا ملی سماجی خدمات کے لیے تو اپنے پورے خانوادے کو عوام کی خدمت کے لیے پیش کیا۔ حتی کہ مشکل حالات میں اپنا ذاتی مکان بیچ کر عرصہ دراز تک کرایے کی عمارتوں میں زندگی گذاری ،یہ بات بھی خاص طور پر ذکر کی گئ کہ حافظ پیر شبیراحمد صاحب رحہ کے تعلقات اپنے بڑوں سے کس طرح تھے اور ان کا دارالعلوم دیوبند کے اکابرین سےکیساتھ والہانہ لگاؤ تھا کس طرح ان کی ضیافت اور مہمان نوازی کے لیے ہمیشہ حافظ صاحب مرحوم تیار رہتے تھے اور کیا کیا قربانیاں انہوں نے پوری ریاست کے مسلمانوں کے لیے دی ،نیز ان کے خانوادے کے ساتھ بھرپور تعزیت کے الفاظ کے ساتھ دعائیہ کلمات پر اس اجلاس کا اختتام ہوا۔
Like this:
Like Loading...