Skip to content
جمعیت علمائے ہند،ملک و ملت کے تحفظ کی ضامن تنظیم.
تحصیل فتح پور یونٹ کے انتخابی اجلاس میں باہمی اتحاد و خدمتِ خلق پر زور
بارہ بنکی28اکٹوبر (ابوشحمہ انصاری)جمعیت علمائے ہند جملہ تحریکات کی معاون جماعت ہے۔ ملک و ملت کے تحفظ اور بقاء کے لیے جمعیت علما مسلسل جدوجہد کرتی رہتی ہے۔ ارضی و سماوی آفات سے متاثرہ افراد کی راحت رسانی اور سلگتے مسائل کے حل میں ہمیشہ جمعیت علما کا اہم کردار رہا ہے۔
تحصیل فتح پور کی یونٹ کے انتخابی اجلاس سے مسجدِ قلعہ میں خطاب کرتے ہوئے ضلع جنرل سکریٹری مولانا محمد جمال قاسمی نے مذکورہ خیالات کا اظہار کیا۔
اسی موقع پر ضلع جمعیت کے سکریٹری اور ناظمِ تعلیمات جامعہ دارالرشاد بنکی، مولانا سید اظہر قاسمی نے کہا کہ عبادت کا مفہوم نہایت وسیع ہے۔ انسانی ہمدردی اور مظلوموں کی دادرسی بھی عبادت کے زمرے میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے ہند موجودہ دور میں اہالیانِ ہند کے لیے ایک عظیم سرمایہ ہے۔
پروگرام کا آغاز قاری حسان، امام مسجد قلعہ کی تلاوتِ قرآن سے ہوا۔ اتفاقِ رائے سے مولانا صابر قاسمی کو تحصیل صدر، ہائی کورٹ ایڈوکیٹ ماسٹر احمد سعید فتحپوری کو سکریٹری، حافظ خالد کو معاون سکریٹری، اور حاجی شیخ مطیع اللہ کو خازن منتخب کیا گیا۔
نومنتخب سکریٹری نے اوقاف سے متعلق اہم نکات بیان کیے اور "امید پورٹل” پر موقوفہ جائیداد کے اندراج کی اپیل کی۔
اس موقع پر مولانا محمد امین مظاہری، ایڈوکیٹ محمد اسلم، مولانا محمد ناظم بیگ، حاجی اعجاز احمد، حافظ محمد کلیم قریشی، محمد عقیق پپو، منیر حیدر، نظام الدین، محمد عمران، محمد انس سلمانی، محمد وصی، محمد انور وغیرہ موجود رہے۔
اجلاس کا اختتام تحصیل صدر مولانا محمد صابر قاسمی کی دعا پر ہوا۔
Like this:
Like Loading...