Skip to content
خدمت خلق کے ذریعہ دلوں کو فتح کرنے کی کوشش کیجیے۔مفتی عفان منصورپوری صدرجمعۃ علماء اترپردیش
ملت اکیڈمی بجنور اورمرکز تعلیم القرآن تاج پور کی جانب سے یوپی کے صدر منتخب ہونے پر استقبالیہ تقریب کا انعقاد
تاج پور(ضلع بجنور)28 /اکتوبر2025
جمعیۃ نے ہر دور میں ملک اور ملت کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیاہے۔یہ زندگی کے مختلف میدانوں میں کام کررہی ہے۔آپ حضرات کی بھی ذمہ داری ہے کہ اپنے اپنے مقام پر ملت کی رہنمائی کا فرض ادا کریں اور خدمت خلق کے ذریعہ دلوں کو فتح کریں۔ان خیالات کا اظہار مفتی محمد عفان منصور پوری،صدر جمعیۃ علماء اترپردیش نے کیے۔وہ ملت اکیڈمی بجنور اور مرکز تعلیم القرآن کے اشتراک سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔واضح رہے کہ تاج پور ضلع بجنور کی قدیم علمی درس گاہ جامعۃ الفیصل میں ان کے صدر منتخب کیے جانے کے بعد ان کے لیے ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی تھی۔جس میں جمعیۃ علماء ضلع بجنور کے ارکان و ذمہ داران،مدارس کے مہتمم اور مساجد کے ائمہ حضرات بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔تقریب کی صدارت ولی کامل،عارف باللہ حضرت مولانا مفتی عبدالرحمان قاسمی،سرپرست صدر جمعیۃ علماء اترپردیش نے فرمائی۔مفتی عفان منصورپوری نے جمعیۃ علماء کی تاریخ،اس کی اہمیت وافادیت اوراس سے وابستہ اکابرین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر جمعیۃ کو سلسلۃ الذہب کہا جائے تو مبالغہ نہ ہوگا۔صدر جمعیۃ نے ذمہ داران کو ایس آئی آر اور امید پورٹل کی بابت بھی ہدایات دیں اور کہا کہ ان دونوں امور کے تعلق سے عوام کی رہنمائی کریں۔
پروگرام کا آغاز جامعۃ الفیصل کے شعبہ حفظ کے طالب علم حافظ بدرالدجیٰ نے قرآن مجید کی تلاوت سے کیا۔تلاوت کے بعد قاری جنید عالم نے نعت کا نذرانہ پیش کیا۔صدر جمعیۃ مفتی عفان قاسمی منصور پوری،اور سابق صدر جمعیۃ مفتی عبدالرحمان قاسمی کے جامعہ پہنچنے پر گل افشانی کرکے استقبال کیا گیا۔اجلاس کے روح رواں،ملت اکیڈمی کے چیر من اور جامعۃ الفیصل کے ناظم ڈاکٹر سراج الدین ندوی نے مہمانان کی آمد پر خوشی ومسرت کا اظہارتے ہوئے ان کی خدمت میں سپاس نامے پیش کیے۔اس موقع پر موصوف کے صحافتی مضامین پر مشتمل کتاب ”جہات تفکر“ کا رسم اجراء بھی عمل میں آیا۔ ضلعی صدور اور اہم ذمہ داران جمعیۃ کی شال پوشی کی گئی۔استقبالیہ جلسہ سے مفتی اویس اکرم صدر جمعیۃ ضلع بجنور،مولانا شوکت مظاہری خلیفہ علامہ قمرالزماں الٰہ آبادی،مولانا شاہ محمد شفیق قاسمی مہتمم فیض العلوم افضل گڑھ نے بھی خطاب کیا۔پروگرام کی نظامت مولانا محمد انظار قاسمی نے کی۔صدر مجلس مفتی عبدالرحمان قاسمی کے دعائیہ کلمات پر پروگرام کا اختتام ہوا۔
اس تقریب میں مولانا محمد شریف ناظم ضلع تبلیغی جماعت بجنور، مولانا محمد عاقل قاسمی، مولانا کلیم الزماں ،مولانا محمد سرفراز قاسمی،محمد طیب قاسمی،قاری محمدمشاہد،مولانا محمد نعیم،مولانا محمد ابرارقاسمی،مفتی عبدالقیوم قاسمی،مولانا محمد ساجد،سابق ایم ایل اے نعیم الدین،سماجی خدمت گار ڈاکٹر محمد خورشید،حکیم اسرارلحق صحافی،محمد مجاہد نمائندہ شاہ ٹائمس،سرکڑہ کے پردھان محمد طلحہ،شبلی پبلک اسکول کے منیجر محمد افنان،ملت ہاسپٹل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہ نواز،مولانا سلیم احمد،قاری راشد حمیدی،اردو کے ادیب و شاعر فخرالدین فخر،ماہنامہ اچھا ساتھی کے منیجر مولانا محمد ذولفقار ندوی،مرکز تعلیم القرآن کے ذمہ دار مولانا ظفیر الدین ندوی،شاہین کوچنگ کے ڈائریکٹر راشد ندوی،جامعۃ الفیصل کے پرنسپل ماسٹر سرتاج صدیقی،قاری محمد گوہر وغیرہ نے شرکت کی۔پروگرام کے اختتام پر ہر خاص و عام کی ضیافت کی گئی۔
Like this:
Like Loading...