Skip to content
چنئی۔28اکٹوبر (پریس ریلیز)۔ مشہور تامل اسکالر وسنتنائی سیمل سراج الملتA.K.A. عبدالصمدکی صد سالہ تقریب گزشتہ 26اکتوبر 2025کے شام کو انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر منیرالملت پروفیسر کے ایم قادر محی الدین کی صدارت میں ویپری، چنئی کے پیریار گراؤنڈ میں منعقد ہوا۔انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد ابوبکر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔
انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی پرنسپل نائب صدر عبدالرحمن، رکن پارلیمان نواز غنی، قومی سکریٹری عبدالباسط،اے کے اے عبدالصمد کی دختر اور ویمنس ونگ کی قومی صدر محترمہ فاطمہ مظفر اور دیگر نے صد سالہ تقریب میں اظہار خیال کیا۔
دراوڈار کزگم لیڈر آسریئر ویرامانی، ایم ڈی ایم کے جنرل سکریٹری وائیکو، ڈی ایم کے کے ڈپٹی جنرل سکریٹری تروچی سوا، کانگریس پارٹی کے لیڈر پیٹر الفونس، جماعت العلما ء سبائی کے ریاستی ڈپٹی سکریٹری الیاس ریاضی حضرت، اور تمل ناڈو اقلیتی کمیشن کے ڈپٹی چیرمین ارائی انبن قدوس نے مبارکبادی تقریریں کیں۔تقریب میں سنگا پور سنگم الیاس کی تحریر کردہ کتاب ”سراج ملت عالمی میدان میں ” کی رونمائی ہوئی۔ تقریب میں انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی، ضلعی اور ڈویژنل ایڈمنسٹریٹرز کی بڑی تعداد اور عوام الناس نے شرکت کی۔
Like this:
Like Loading...