Skip to content
مدرسہ مظاہرعلوم (وقف)سہارنپورمیں مجلس شوریٰ کا انعقاد.
مفتی محمد بدران سعیدی ناظم منتخب
سہارنپور:28اکٹوبر(پریس ریلیز)
آج مورخہ۲۸؍اکتوبر ۲۰۲۵ء بروز منگل صبح گیارہ بجے مہمان خانہ مظاہر علوم (وقف)سہارنپور میں اراکین شوریٰ کی میٹنگ ہوئی ، حضرت مولانامحمد سعیدی کے انتقال کے بعد سے نائب ناظم کی حیثیت سے کام کررہے مفتی محمد بدران سعیدی کواتفاق رائے سے باقاعدہ ناظم منتخب کیا گیا ۔اسی طرح مولانامحمد اسلام الحق اسعدی کو شیخ الحدیث کے عہدہ پر فائز کیا گیا ۔ واضح رہے کہ حضرت مولانا اسلام الحق صاحب حضرت علامہ عثمان غنی کے بعد سے بخاری شریف کااعزازی درس دے رہے تھے ،میٹنگ میں مختلف شعبوں کی رپورٹیں پڑھی اور سنی گئی اور شعبوں کے مطالبات کو منظوری دی گئی ،
اس میٹنگ میں جامعہ گلزار حسینیہ اجراڑہ سے مولاناحکیم محمد عبداللہ مغیثی ، خانقاہ رائے پور سے شاہ عتیق احمد ، خانقاہ بوڑیہ سے حافظ حسین احمداور جامعہ رشید العلوم چترا کے مہتمم مولانامفتی نذر توحید مظاہری نے شرکت کی ،باقی حضرات بعض معقول عوارض کی وجہ سے تشریف نہیں لاسکے ۔تقریباً دوپہر ۲ ؍بجے صدرِ مجلس مولاناحکیم محمد عبداللہ مغیثی کی دعا پر یہ مجلس اختتام پذیر ہوئی ۔
دریں اثناء جامعہ رحمت گھگرولی کے ناظم مولاناعبدالمالک مغیثی ،قاری محمد مصطفی دادری ،حیدررؤف صدیقی ،حاجی توصیف صدیقی ، عبدالرحمن صدیقی ،مولانااحمدیوشع سعیدی ، مولاناعبدالماجد مظاہری دہلوی ،مولاناعبدالجبارمظاہری کیرانوی ،مولاناشاہ نواز حسین وغیرہ واہل تعلق نے اراکین شوریٰ کے فیصلوں پر خوشی کاا ظہار کیا ۔
Like this:
Like Loading...