Skip to content
	
		
					
											
							 
						 
					
					
					
						
							
	
		
		
				
			 
		 
		
	
		’’بھارت کی تعمیر وترقی میں مسلمانوں کا حصہ ‘‘
کے زیر عنوان المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد میں قومی سیمینار
حیدرآباد،29اکٹوبر( پریس ریلیز) آج 29 اکتوبر کو المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد کے دفتر نظامت میں معہد کی طرف سے مجوزہ سہ روزہ قومی سیمینار بعنوان "بھارت کی تعمیر وترقی میں مسلمانوں کا حصہ” منعقدہ 21-23 نومبر 2025 سے متعلق ارکان مجلس استقبالیہ کی ایک اہم میٹنگ ہوئی، جس کی صدارت حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے فرمائی، مولانا نے سیمینار کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ مسلمانوں کے بارے میں یہ پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ انہوں نے صرف ملک کو لوٹا ہے، کچھ دیا نہیں ہے، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ تعلیم وتربیت، صحت وعلاج، تجارت وصنعت، خورد ونوش، زراعت وآب پاشی، تعمیرات اور ٹیکسٹائل میں مسلمانوں نے اس ملک کو اتنا کچھ دیا ہے، جس کا نفع آج تک ملک کو حاصل ہورہا ہے،
تحقیقی مقالات کے ذریعہ اس پہلو کو اجاگر کیا جائے گا، مسلمانوں سے متعلق غلط فہمیوں کے ازالے کا موضوع بھی ضمنی طور پر اس میں شامل ہے، اس سیمینار میں 60 سے زائد تحقیقی مقالات پیش کئے جائیں گے، مقالہ نگاروں میں مسلم اہل علم ودانش کے علاوہ غیر مسلم دانشوران بھی شامل ہیں، مقالات کی پروسیڈنگ ایک مجلہ کی شکل میں اردو اور ہندی میں سیمینار کے موقع سے ہی چھپ کر آجائے گی اور اس کا انگریزی ترجمہ جلد ہی شائع کرنے کی کوشش کی جائے گی، آخری دن بعد نماز مغرب ہاکی گراؤنڈ مانصاحب ٹینک میں اجلاس عام ہوگا جس میں ریاست اور بیرون ریاست سے متعدد سرکردہ علماء ودانشوران اور قائدین کا خطاب ہوگا، واضح رہے کہ مجلس استقبالیہ کی تشکیل عمل میں آچکی ہے،
جس کی تفصیل یہ ہے: حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی(سرپرست اعلیٰ) جناب عبد اللطیف صاحب (ایم ایس)، ڈاکٹر عبد القدیر صاحب( شاہین گروپ)، جناب ضیاء الدین نیر صاحب، ڈاکٹر مشتاق احمد صاحب، حضرت مولانا حافظ غوث رشیدی صاحب (سرپرستان) محترم خلیل صاحب(صدر) مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین سبیلی صاحب، جناب ظفر مسعود صاحب، حافظ محمد افضل صاحب (عرفات ٹراویلس) جناب عظیم الدین صاحب(مبارک ٹراویلس) ڈاکٹر نظام الدین صاحب، جناب نعیم الدین صاحب( نائبین صدر) جناب رفعت اللہ شاہد صاحب(کنوینر) مولانا محمد عمر عابدین قاسمی مدنی(جنرل سکریٹری) مولانا محمد محبوب عالم قاسمی( اسسٹنٹ جنرل سکریٹری) جناب عبد الجلیل خان صاحب، مولانا محمد ارشد قاسمی، مولانا محمد خواجہ انس مسعودی(سکریٹریز)
جناب اخلاق الرحمن صاحب، مفتی اشرف علی قاسمی، مفتی شاہد علی قاسمی، مولانا ڈاکٹر محمد اعظم ندوی، جناب مولوی کلیم الدین مسعودی، جناب زبیر احمد صاحب، جناب اسامہ خان صاحب، ڈاکٹر عظیم الدین صاحب، مولانا محمد زکریا صاحب، مولانا مرزا عثمان بیگ، جناب محمد ثاقب عثمانی(ارکان مجلس استقبالیہ) آج کی میٹنگ میں اجلاس سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، اس سے پہلے کی میٹنگ میں جو ذمہ داریاں تقسیم کی گئی تھیں، ان کے مطابق الحمد للہ کاموں میں پیش رفت ہوئی ہے، مولانا محمد عمر عابدین قاسمی مدنی نے سیمینار کا مرحلہ وار تفصیلی خاکہ پیش کیا، اور مولانا محبوب عالم قاسمی اسسٹنٹ جنرل سکریٹری مجلس استقبالیہ نے رپورٹ پیش کی جس پر تمام ارکان نے اطمینان کا اظہار کیا اور کئی اہم تجاویز پیش کیں، جن کو بہ سرعت ممکنہ رو بہ عمل لانے کی سب نے مشترکہ طور پر یقین دہانی کرائی۔
    Like this:
Like Loading...