Skip to content
جنید بہیلمی کی دبئی میں منعقدہ عالمی سی بی ایس ای سہوودیا کانفرنس میں نمائندگی۔
ادارہ کی جانب سے تعلیم کے میدان میں ایک اہم اعزاز۔
کاماریڈی 7 نومبر (نامی نگار) کاماریڈی کا قدیم ترین عصری تعلیمی ادارہ ودیانیکیتن ہائی اسکول کے پرنسپل جنید بہیلمی نے ادارے کی نمائندگی کرتے ہوئے دبئی میں منعقدہ پہلی بین الاقوامی اور 31ویں سالانہ سی بی ایس ای سہوودیا اسکول کمپلیکسز کانفرنس میں شرکت کی۔ یہ تاریخی کانفرنس 4 اور 5 نومبر 2025 کو گرینڈ حیات دبئی میں منعقد ہوئی، جس میں دنیا بھر سے ایک ہزار سے زائد پرنسپلز، ماہرینِ تعلیم اور پالیسی سازوں نے شرکت کیا، اس کانفرنس کا موضوع تھا: "Rooted in Wisdom, Rising with Vision: Reimagining Education through NEP 2020” جس کا مقصد قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی روشنی میں تعلیم کو نئے زاویوں سے دیکھنا، تعاون کو فروغ دینا اور تدریس کے مربوط نظام کو آگے بڑھانا تھا۔ کانفرنس میں ممتاز شخصیات نے شرکت کی، جن میں محترمہ سدھا مورتی (مہمانِ خصوصی)، سی بی ایس ای کے چیئرمین جناب ہمانشو گپتا اور دیگر اعلیٰ عہدیداران شامل تھے۔ ان کے نکات نے مندوبین، بشمول جنید بہیلمی، کو تعلیم کے میدان میں تخلیقی سوچ، ثقافتی آگاہی اور جدیدیت کے ساتھ نئے تجربات کے لیے متاثر کیا۔ پرنسپل جنید بہیلمی کی اس بین الاقوامی سطح پر شرکت سے ادارے میں نئی فکری جہتیں، تدریسی حکمتِ عملیوں میں جدت، اور طلباء کی ہمہ جہتی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اسکول انتظامیہ اور تعلیمی برادری کو اس بات پر بے حد مسرت ہے کہ پرنسپل نے نمائندگی کی، اسکول انتظامیہ نے تمام والدین، اساتذہ اور محبین کا شکریہ ادا کیا جن کی مسلسل رہنمائی اور تعاون ادارے کو تعلیمی برتری اور معیار کے نئے سنگِ میل عبور کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
Like this:
Like Loading...