Skip to content
محبوبنگر میں یوم اطفال بچوں کا قومی دن
محبوبنگر 15نومبر(پریس نوٹ)
محبوبنگر مستقر 14 نومبر راجندر نگر صدل گنڈو ایریا آنگن واڑی سنٹر۔1.2.3.4 میں یوم اطفال کا اہتمام اس موقع پر الفیض ویلفیئر سوسائٹی صدر جہانگیر بابا نے کہا ہماری زندگی کی سب سے خوبصورت اور حیرت انگیز چیز وہ ہے جو کبھی واپس نہیں آتی وہ ہے بچپن وہی ہے جو ہم بار بار چاہتے ہیں۔ ہر سال 14 نومبر کو یوم اطفال منایا جاتا ہے۔ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں بچوں کا عالمی دن یوم اطفال منایا جاتا ہے۔ اس دن تمام بچوں کے لیے ایک خاص دن ہے۔ اسکولوں میں خاص طور پر لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے خصوصی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ یوم اطفال صرف ایک تہوار نہیں بلکہ بچوں کے مستقبل کو یاد رکھنے کا ایک خاص دن ہے۔ اس پروگرام میں صدر جہانگیر بابا۔ ، آنگن واڑی سینٹر ٹیچر پدما، نرملا، سرلا، رضوانہ۔ آنگن واڑی سینٹر ورکرز پدما، یلما، سریشا، ریحانہ ، محبوب علی۔ امینہ عرفہ اور آشا ورکر ساوتری۔ بچوں کے والدین اور دیگر نے شرکت کی۔
Like this:
Like Loading...