Skip to content
نتیش کمار کی کامیابی میں مسلم ووٹ اور محمد ترغیب عالم انصاری کا اہم کردار
بہار،15نومبر(پریس ریلیز)
بہارکے انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نہ صرف اپنی پارٹی کی ساکھ کو بچانے میں کامیاب رہے بلکہ انہوں نے اسے مزید مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کامیابی میں مسلم ووٹوں کا فیصلہ کن کردار رہا۔
جے ڈی یو میں شامل ہونے کے بعد محمد ترغیب عالم انصاری نے پارٹی کے لیے غیر معمولی محنت کی۔ انہوں نے نہ صرف ہر جے ڈی یو امیدوار کے تعارف، نامزدگی اور پرچار میں بھرپور حصہ لیا بلکہ اپنے خلاف کی جانے والی تنقید اور اعتراضات کے باوجود پوری خلوصِ نیت سے پارٹی کے لیے سرگرم رہے۔
مسلم اکثریتی علاقوں میں ان کی کوششوں نے جے ڈی یو کو مضبوط کیا۔ اُن کی شب و روز محنت نے زمینی سطح پر پارٹی کے لیے مثبت فضا قائم کی، جس کا فائدہ ریاست گیر سطح پر ہوا۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ محمد ترغیب عالم انصاری کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ وہ جے ڈی یو کے لیے ایک محنتی، مخلص اور مؤثر کارکن کے طور پر ابھرے ہیں اور انہیں بجا طور پر ’’جے ڈی یو کے لیے سنجیوِنی بوٹی‘‘ قرار دیا جا رہا ہے۔
Like this:
Like Loading...