Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu

نیٹ (یوجی) امتحانات میں بدعنوانی، مرکزی حکومت غلطی تسلیم کی ہے۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن

Posted on 10-07-2024 by Maqsood

نیٹ (یوجی) امتحانات میں بدعنوانی، مرکزی حکومت غلطی تسلیم کی ہے۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن

نئی دہلی۔10جولائی(پریس ریلیز)۔

مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (MSF)کی قومی کمیٹی کی نے اپنے جاری کردہ ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ مرکز ی حکومت نے NEET-UG-2024کے امتحانات پر سوال اٹھانے والی عرضیوں پر غور کرتے ہوئے اپنے قصور کا اعتراف کیا ہے اور سوالیہ پرچہ لیک ہونے کے بعد عدالت نے نیٹ امتحان میں ہونے والے بدعنوانی پر مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور اب مرکزی حکومت سے پوچھا ہے کہ اس کا دائرہ کار کیا ہے۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت اور نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) سے پیپر لیک کی نوعیت اور فائدہ اٹھانے والوں کا پتہ لگانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی کئی سوالات پوچھے ہیں۔

NEET-UGامتحان میں، عدالت نے کہا ہے کہ پیپر لیک ہونے کی حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور کہا کہ اسے اس بات کا جائزہ لینا ہوگا کہ پیپر لیک ہونے کی نوعیت وسیع ہے یا الگ تھلگ ہے اور فیصلہ کرنا ہے کہ دوبارہ امتحان کا حکم دیا جائے یا نہیں؟۔ مسلم اسٹونٹس فیڈریشن(MSF) کی قومی کمیٹی نیٹ معاملے میں عدالت کی سرزنش کا خیر مقدم کرتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb