Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
heartbreaking-road-accident-in-unnao-a-bus-coming-from-bihar-collided-with-a-milk-container-18-killed-19-injured

اناؤ میں دلخراش سڑک حادثہ : بہار سے آرہی بس دودھ کے کنٹینر سے جا ٹکرائی، 18 ہلاک، 19 زخمی

Posted on 11-07-2024 by Maqsood

اناؤ میں دلخراش سڑک حادثہ :
بہار سے آرہی بس دودھ کے کنٹینر سے جا ٹکرائی، 18 ہلاک، 19 زخمی

اناؤ، 10جولائی ( آئی این ایس انڈیا)

ضلع میں ایک ڈبل ڈیکر بس دودھ کے کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 18 افراد کے ہلاک ہوگیے۔ ساتھ ہی اس حادثے میں 19 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ اطلاع ملنے پر گاؤں والے اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ پولیس نے لاشوں کی شناخت شروع کردی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس بہار کے سیتامڑھی سے دہلی جا رہی تھی۔اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر پیش آیا۔

بہار سے دہلی جا رہی ایک ڈبل ڈیکر بس بیہٹا مجاور تھانہ علاقہ کے گڑھا گاؤں کے قریب پیش آیا، جہاں بہار سے دہلی جارہی ایک ڈبل ڈیکر بس پیچھے سے دودھ کے کنٹینر میں جا گھسی، بس کی رفتار کافی تیز تھی۔ اس حادثے میں اب تک 18 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ جبکہ 30 سے زائد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔حادثے کے فوراً بعد گاؤں والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیا ہے۔ ساتھ ہی کئی اعلیٰ حکام کو اس حادثے کی اطلاع دی گئی ہے۔ اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ رہے ہیں۔

پولیس نے لاشوں کی شناخت شروع کردی ہے۔ اس دوران زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے۔ کئی مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ غور طلب ہے کہ یہ حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا۔ پولیس زخمیوں سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ مرنے والوں کی شناخت ہو سکے۔پی ایم مودی نے مہلوکین کے لیے ۲؍لاکھ جبکہ زخمیوں کے علاج کے لیے پچاس ہزار روپے کے نقد معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb