Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
official-report-revealed-in-the-last-6-months-557-farmers-amravati-division-maharashtra-committed-suicide

سرکاری رپورٹ میں انکشاف: گزشتہ 6 ماہ میںمہاراشٹرکے امراوتی ڈویژن کے 557 کسانوں نے کی خودکشی

Posted on 11-07-2024 by Maqsood

سرکاری رپورٹ میں انکشاف:
گزشتہ 6 ماہ میںمہاراشٹرکے امراوتی ڈویژن کے 557 کسانوں نے کی خودکشی

ممبئی، 10جولائی ( آئی این ایس انڈیا)

مہاراشٹر کے امراوتی ڈویژن میں کسانوں کی لگاتار بڑھتی خودکشی نے تشویش ناک حالات پیدا کر دیئے ہیں۔ ایک سرکاری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ امراوتی کے تحت آنے والے 5 اضلاع میں رواں سال جنوری سے جون کے درمیان 557 کسانوں نے خودکشی کی ہے۔ یہ پانچ اضلاع امراوتی، آکولہ، بلڈھانہ، واشم اور یاوتمال ہیں۔ امراوتی ڈویژنل کمشنریٹ کی طرف سے تیار کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 میں جنوری سے جون کے درمیان ڈویژن میں جن 557 کسانوں نے خود کشی کی ہے، ان میں سب سے زیادہ 170 خودکشیاں امراوتی ضلع میں درج کی گئیں۔

اس کے بعد یاوتمال میں 150، بلڈھانہ میں 111، اکولا میں 92 اور واشم میں 34 خودکشیاں درج کی گئی ہیں۔جاری آفیشیل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے 53 معاملوں میں مہلوکین کے کنبوں کو امداد فراہم کی ہے، جبکہ 284 معاملے جانچ کے لیے زیر التوا ہیں۔ اس رپورٹ میں پیش اعداد و شمار پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے امراوتی کے رکن پارلیمنٹ بلونت وانکھیڑے نے کہا کہ مہاراشٹر ان ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں کسانوں کی خودکشی سب سے زیادہ ہے، اور اس معاملے میں امراوتی پورے صوبے میں سرفہرست ہے۔

ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمنٹ بلونت وانکھیڑے کا کہنا ہے کہ فصل کا نقصان، بارش کی کمی، موجودہ قرض کا بوجھ اور وقت پر زرعی قرض کی کمی بڑے اسباب ہیں، جو کسانوں کو یہ قدم اٹھانے کے لیے مجبور کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کو کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے سے متعلق اپنے وعدے کو پورا کرنا چاہیے اور انھیں امداد فراہم کرنی چاہیے۔

دوسری طرف ریاستی حکومت کے شامل وسنت راؤ نائک شیتکار سواولمبی مشن کے سربراہ نیلیش ہیلونڈے پاٹل کا کہنا ہے کہ کسانوں کی خودکشی ایک سنگین معاملہ ہے اور ایسے خودکشی والے کیسز کو روکنے کے لیے حل تلاش کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ گرام پنچایت سطح پر کسانوں تک مختلف سرکاری منصوبوں کے ذریعہ سے پہنچ رہا ہے تاکہ ان کی آمدنی میں اضافہ ہو سکے، ساتھ ہی ان کے بچوں کی تعلیم اور فیملی کے اراکین کے علاج سے متعلق خرچ میں بھی مدد مل سکے۔ حکومت کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

Share this:

  • Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
  • Click to share on X (Opens in new window) X
  • More
  • Click to email a link to a friend (Opens in new window) Email
  • Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn
  • Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
  • Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp

Like this:

Like Loading...

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb
%d