Skip to content
رحمانی 30 کا تاریخی کارنامہ: 23 فیصد طلبہ کا سرکاری MBBS کالجز میں داخلہ
رحمانی 30 پریس ریلیز (14 دسمبر 2025)
رحمانی30 نے NEET 2025 میں اب تک کی سب سے شاندار کارکردگی پیش کی ہے۔ مجموعی طور پر 329 طلبہ میں سے 321 طلبہ (%97.5) NEET میں کامیاب ہوئے۔ ان میں سے 74 طلبہ نے سرکاری MBBS سیٹ حاصل کیں جو تقریباً %23 فیصد کامیابی کی شرح بنتی ہے۔ اس کے علاوہ BDS اور دیگر طبی کورسز میں 22 طلبہ نے کوالیفائی کیا ہے۔
اس سال کے نتائج رحمانی30 کی سابقہ تمام کامیابیوں سے بہتر ہیں۔ رحمانی30 کی خاص پہچان یہ ہے کہ یہاں زیادہ تر طلبہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور کمزور نتائج کی شرح نہایت کم رہتی ہے، جوادارے کے منظم اور مضبوط تعلیمی نظام کی عکاسی کرتی ہے۔
میڈیکل کے 60 طلبہ نے انجینئرنگ کے میدان میں بھی اپنی صلاحیت ثابت کی ہے۔ انہوں نے جے ای ای مینس کا امتحان بھی کامیابی سے کوالیفائی کیا ہے۔ یہ اعداد و شمار طلبہ کی مضبوط تعلیمی بنیاد کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔
طلبہ اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امیرِ شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب (دامت برکاتہم) نے فرمایا کہ یہ نمایاں کامیابی حضرت مولانا محمد ولی رحمانیؒ کے اس تعلیمی وژن کی عملی تعبیر ہے جس کا مقصد محنتی اور باصلاحیت طلبہ کو معیاری مواقع فراہم کرنا تھا۔ انہوں نے والدین، اساتذہ اور تمام خیرخواہوں سے اپیل کی کہ وہ جماعت 7، 8 اور 10 کے قابل اور محنتی طلبہ کو رحمانی30 داخلہ امتحان 2026 کے لیے رہنمائی اور ترغیب فراہم کریں۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 20 دسمبر 2025 ہے، جبکہ داخلہ امتحان 4 جنوری 2026 کو منعقد ہوگا۔ داخلہ امتحان سے متعلق مکمل معلومات رحمانی30 کی ویب سائٹ www.rahmanimission.org پر دستیاب ہیں۔
Like this:
Like Loading...