Skip to content
ڈاکٹر عمار رضوی نے ابوشحمہ انصاری کو آل انڈیا مائناریٹیز فورم فار ڈیموکریسی کا سکریٹری نامزد کیا
لکھنؤ 21دسمبر(ابوشحمہ انصاری) سابق کارگزار وزیرِ اعلیٰ اترپردیش اور قومی صدر آل انڈیا مائناریٹیز فورم فار ڈیموکریسی ڈاکٹر عمار رضوی نے بارہ بنکی کے قصبہ سعادت گنج سے تعلق رکھنے والے ابوشحمہ انصاری پر اظہارِ اعتماد کرتے ہوئے انہیں تنظیم کا سکریٹری (نشر و اشاعت) نامزد کیا۔ اس موقع پر انہیں باضابطہ تقرری نامہ بھی پیش کیا گیا۔
یہ تقرری لکھنؤ کی دارالامان، علی گنج واقع رہائش گاہ پر عمل میں آئی، جہاں ڈاکٹر عمار رضوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے نوجوان، جو سماجی خدمت، فکری بیداری اور مثبت صحافتی کردار کے ساتھ معاشرے میں تعمیری فکر کو فروغ دیتے ہیں، قوم و ملت کے لیے قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم میں باصلاحیت اور ذمہ دار نوجوانوں کی شمولیت سے ادارے کی ساکھ مزید مضبوط ہوگی اور تعمیری سرگرمیوں کو رفتار ملے گی۔
اس موقع پر ابوشحمہ انصاری نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقرری ان کے لیے بڑے اعزاز کے ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے، جسے وہ اخلاص، سنجیدگی اور پوری محنت کے ساتھ ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تنظیم کے مقاصد، فکری و سماجی سرگرمیوں اور مثبت مکالمے کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر جمیل حسن نقوی، محمد عرفان، عتیق احمد انصاری، روی پرکاش یادو سمیت دیگر شخصیات بھی موجود رہیں اور انہوں نے اس تقرری پر خوشی و اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات پیش کیں۔
Like this:
Like Loading...