Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
crown-prince-approved-the-design-of-the-sports-tower-in-riyadh-boulevard

ولی عہد نے ریاض بلیوارڈ میں ’سپورٹس ٹاور‘ کے ڈیزائن کی منظوری دے دی

Posted on 11-07-2024 by Maqsood

ولی عہد نے ریاض بلیوارڈ میں ’سپورٹس ٹاور‘ کے ڈیزائن کی منظوری دے دی

ریاض ، 11جولائی ( آئی این ایس انڈیا )

سعودی دارالحکومت ریاض میں اسپورٹس بولیوارڈ پروجیکٹ نے ’سپورٹس ٹاور‘ کے ڈیزائن کی منظوری دی ہے ایک بلند عمارت جس میں مختلف انڈور اسپورٹس کے لیے کورٹس ہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں منصوبے کے ڈائریکٹرز نے اعلان کیا کہ انہوں نے اسپورٹس ٹاور کے ڈیزائن کی منظوری دی ہے۔

اسپورٹس بولیوارڈ ریاض کے ان چار منصوبوں میں سے ایک ہے جسے شاہ سلمان نے مارچ 2019 میں شروع کیا تھا یہ منصوبہ وژن 2030 کا ایک اہم جز ہے۔اسپورٹس بولیوارڈ پورے شہر میں 135 کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ اس میں پیدل چلنے والوں کے لیے محفوظ، گرین ٹریک ہیں۔

اس میں پروفیشنل اورشوقیہ سائیکل چلانے والو ں کے لیے خصوصی ٹریک، گھڑ سواری کے راستے اور سپورٹس کی سرگرمیوں کے لیے مقرر مقامات شامل ہیں۔اس منصوبے کا مقصد ریاض کے شہریوں کو ورزش اور مختلف اسپورٹس سرگرمیوں میں شرکت کے ذریعے صحت مند طرز زندگی پر گزارنے کی ترغیب دینا ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb