Skip to content
مولانا مفتی معراج الدین ابرار صاحب سکریٹری جمعیت علماء تلنگانہ بننے پر بہت بہت مبارکباد
حٰیدرآباد،21دسمبر(ایجنسیز)
جمعیۃ علماء تلنگانہ کے حالیہ نلگنڈہ کے اجلاس میں شہر حیدرآباد کے ممتاز عالم دین حضرت مولانا مفتی معراج الدین ابرار صاحب ناظم تعلیمات دارالعلوم انوار الہدی کو جمعیت علماء تلنگانہ کے سکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں مفتی صاحب اور ان کے والد محترم حضرت مولانا میرقطب الدین چشتی صاحب علیہ الرحمہ کا تعلق جمعیۃ علماء سے بھت قدیم ھے ھماری ریاست کے سابق صدر محترم حضرت حافظ الحاج پیر شبیر احمد صاحب علیہ الرحمہ کے قریبی رفقاء میں تھے.
اور اسی طرح استاد محترم حضرت مولانا مفتی محمد عبد المغنی صاحب علیہ الرحمہ جب ۲۰۰۷ میں صدر جمعیت علماء گریٹر حیدرآباد منتخب ھوے اس انتخاب میں بھی دونوں حضرات موجود تھے اور اس کے بعد حضرت مفتی صاحب علیہ الرحمہ کے تمام پروگراموں کے لیے اس وقت جو خصوصی معاونین میں سر فہرست محترم مفتی معراج الدین ابرار صاحب اور حضرت مولانا محمد غوث رشیدی صاحب محترم حافظ سلیم بابر صاحب یہ تینوں حضرات ھمیشہ کسی بھی پروگرام کے لئے سب سے پہلے اپنا تعاون پیش کرتے تھے.
مفتی معراج الدین ابرار صاحب کبھی عہدوں کے لیے کبھی دوڑ دھوپ نہی کرے نہ کبھی اپنے شاگردوں کا حلقہ بناکر گروپ بندی کرے ۲۰۰۹ میں نائب صدر سٹی جمعیت علماء بناے گئے کچھ عرصے رکن عاملہ بھی رھے جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کے کئی جلسوں کی بہترین نظامت بھی فرمائی یہ سب لکھنے کا مقصد چونکہ نو فارغین اور نوواردین بعض حضرات کو ہی جمعیت علماء سمجھ رھے ھے سکہ رائج الوقت کے جیسا حالانکہ بعض حضرات کے کام بہت رہتے ان ہی میں ہمارے دوست حضرت مولانا مفتی معراج الدین ابرار صاحب مدظلہ بھی ھے یہ عاجز اپنی طرف سے اور اپنے حلقہ احباب کی طرف سے بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں انشاءاللہ.
اپ کے سکریٹری بننے سے انشاءاللہ تنظیم کا بھر پور حق بھی اپ ادا کریں گے موجود صدر عارف با اللہ حضرت مولانا سید احسان الدین صاحب قاسمی دامت برکاتہم اور متحرک وفعال قائد محترم جناب حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب کے بھر پور معاون بن کر جمعیۃ علماء تلنگانہ کے استحکام کا ذریعہ بنے گے .
از حافظ شیخ محمد شبیر فیضی
جنرل سیکرٹری دینی تعلیمی بورڈ گریٹر حیدرآباد
Like this:
Like Loading...