Skip to content
زیر اعلی بہار نتیش کمار کے خلاف جمعیتہ العلماء مستقر نلگنڈہ کی طرف سے ایک احتجاج
نلگنڈہ ،23دسمبر(پریس نوٹ)
آج بتاریخ 22 دسمبر بروز پیر 2025 کو حضرت مولانا سید احسان الدین صاحب صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ کی ہدایت پر جمعیتہ العلماء مستقر نلگنڈہ کی طرف سے ایک احتجاج بضمن وزیر اعلی بہار نتیش کمار کے خلاف کیا گیا
جنہوں نے 16 دسمبر 2025 کو ایک پروگرام میں ایک لیڈی ڈاکٹر کا نقاب اتارنے کی شرمناک گھناؤنی حرکت کی تھی .ذمہ دار کرسی پر بیٹھ کر ایسی حرکت کرنا دستور میں دیئے گئے تحفظ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا ہے
عورتوں کے ساتھ ان کا رویہ قابل تشویش ہے جمعیتہ العلماء نے صدر جمہوریہ ہند اور ہیومن رائٹس کمیشن سے درخواست کی ہے کہ وزیر اعلی بہار کے خلاف سخت ایکشن لے عالمی سطح پر ملک کی بگڑتی شبیہ کو سدھارے اس موقع پر مولانا اکبر خان مولانا یاسر حسین حافظ فرقان حافظ عتیق الرحمن بیگ مولانا عبد المقیت مولانا عابد مولانا عادل مولانا عبد السمیع الحاج افضل الدین سابق کونسلر محمد امتیاز محمد سلیم سی پی ایم سجاد خان ہاشم ایم ائ ایم حافظ شمس الدین مجیب الدین طاہر
اراکین جمعیتہ مستقر نلگنڈہ تمام سیاسی سماجی پارٹیوں اور تنظیموں کے ذمہ داران خواتین و نوجوانوں کی کثیر تعداد احتجاج میں شریک رہی
Like this:
Like Loading...
السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ہمارا ملک ہندوستان ایک سیکولر ملک تھا سیکولر ملک ہے اور انشاءاللہ سیکولر ہی رہے گا جو لوگ اس کو ناپاک سازشوں سے بگاڑناچاہتے ہیں وہ جلد ہی اس دار فانی سے رخصت ہوجا ئیں گے
نہ مٹا ہے نہ مٹے گا اسلام ہمارا
مٹانےوا لے ہی مٹ اس جہاں سے