Skip to content
والدین کے حقوق کی ادائیگی دنیا و آخرت میں نیک نامی اور کامیابی کا ذریعہ .
مولانا حافظ طاہر قاسمی مولانا پی ایم مزمل مولانا محمد بانعیم مظاہری اور دیگر علماء کرام کے خطابات
شاد نگر،25دسمبر(پریس نوٹ)مسلمان اپنے گھروں کے ماحول کو خوشگوار اور پرسکون بنائے رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ والدین اور اولاد ہونے کی حیثیت سے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں پورے خلوص و محبت کے ساتھ ایک دوسرے کے حقوق کو ادا کریں اولاد کی تعلیم و تربیت کے سلسلہ میں ماں باپ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور اسی طرح خود اولاد کو بھی چاہیے کہ وہ پورے دل و جان سے اپنے ماں باپ کی خوب خدمت کرے ان کی راحت رسانی میں کوئی کمی و کوتاہی نہ کرے مسجد ھدیٰ احاطہ دارالعلوم سبیل الہدی لنگا ریڈی شاد نگر میں منعقدہ جلسہ تکمیل حفظ قران مجید میں اپنے صدارتی خطاب کے دوران مولانا حافظ طاہر قاسمی بانی و ناظم دارالعلوم سبیل الہدی و مدرسہ نسواں شاد نگر نے ان خیالات کا اظہار کیا "والدین کے حقوق اولاد پر اور اولاد کے حقوق والدین پر” کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے مولانا نے کہا اسلامی تعلیمات کا خلاصہ دو باتیں ہیں ایک حقوق اللّٰہ اور دوسرے حقوق العباد بندوں کے حقوق میں سب سے پہلے ماں باپ کی خدمت اور ان کی اطاعت ہے قران مجید میں اللہ تعالی نے اپنی عبادت و بندگی کے حکم کے ساتھ والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا حکم دیا ہے اور انہیں اُف بھی کہنے سے منع فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہارے ماں باپ تمہارے لیے جنت بھی ہیں اور جہنم بھی ،جائز کاموں میں ان کی اطاعت تمہارے لیے جنت میں داخل ہونے کا ذریعہ ہے ان کی نافرمانی اور ان کے ساتھ غلط رویہ تمہارے لیے جہنم میں جانے کا سبب ہے ماں باپ پر اولاد کا حق یہ ہے کہ وہ ان کا اچھا نام رکھیں ان کی اچھی تربیت کریں اور بالغ ہونے کے بعد صحیح جگہ ان کی ان کا نکاح کریں وقت پر اولاد کی وقت پر شادی نہ کی جائے اور وہ گناہ میں مبتلا ہو جائے تو والدین بھی اس کے ذمہ دار ہوں گے مہمان خصوصی مولانا پی ایم مزمل والاجاہی خطیب مسجد عمر فاروق بنگلور نے کہا : قرآن مجید حفظ کرنا بہت بڑی سعادت ہے خوش نصیب ہے وہ والدین جن کی اولاد حافظ قران ہے والدین انہیں ایسا ماحول فراہم کریں کہ ان کی حافظ قران اولاد زندگی بھر قران کو یاد رکھے سرپرست جلسہ مولانا محمد بانعیم مظاہری نائب ناظم مجلس علمیہ نے کہا دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں دین و شریعت کی اشاعت اور حفاظت کے لیے افرادی قوت انہی مدارس سے فراہم ہوتی ہیں اس لیے مسلمان ان مدرسوں کی قدر کریں ان کی ترقی و استحکام میں ہر طرح کا تعاون کریں مہمان مقرر مولانا مفتی عبدالقوی حسامی ڈائریکٹر میسج میڈیا نے کہا : والدین کی خدمت اور ان کی راحت رسانی اولاد کے لیے دنیا و اخرت میں نیک نامی اور کامیابی کا ذریعہ ہے ورنہ آج کی نافرمان اولاد کل کو پریشان حال باپ ہوگی قبل ازیں قاری محمد استاد مدرسہ ہذا کی تلاوت سے جلسہ کا آغاز ہوا مولانا محمد صفوان عمیر ندوی امام وخطیب قبا مسجد نے ہدیہ نعت پیش کی حافظ محمد عمران صہیب مولانا حافظ محمد فرقان شعیب مولانا محمد قیصر ندوی اور ان کے رفقاء نے جلسہ کے انتظامات میں حصہ لیا جلسہ میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی
Like this:
Like Loading...