اقلیتی ملازمین اسوسی ایشن TS MESA کاماریڈی کی نئی ضلعی ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب
کاماریڈی /29 ڈسمبر (راست نیوز کاماریڈی) تلنگانہ میناریٹی ایمپلائز سرویس اسوسی ایشن کی نئی ضلع ایگزیکٹیو کمیٹی کا انتخاب اتوار کو ریاستی اعزازی صدر خواجہ معین الدین کی سرپرستی میں کاماریڈی ضلع ہیڈکوارٹر کے کارشک بی ایڈ کالج میں عمل میں آیا۔ ایم اے بشیر کو متفقہ طور پر اقلیتی ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔ ضلع صدر بشیر نے کہا کہ اقلیتی ملازمین کے مسائل کو ریاستی جونیئر اور ضلعی افسران کے تعاون سے یونین کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ یونین کے ذریعہ اقلیتی ملازمین کی انجمن کو مضبوط کرتے ہوئے تمام ملازمین ایک چھت کے نیچے جمع ہوں کر اور ملازمین کے مسائل کو ریاستی حکومت کی توجہ میں لاکر حل کیا جاسکتا بے ،
روزگار اقلیتی نوجوانوں کے لیے ان کا مستقبل سنوار نے کے لئے ان کی ذھن سازی کی بہت ضرورت ہے اس کے لئے موٹیویشن پروگرام ضلعی طور پر منعقد کئے جائیں اقلیتوں طلبہ کو ترقی کی منازل پر پہنچائیں ان خیالات کا اظہار مفتی حسین احمد حسامی صدر مدرس مدرسہ عربیہ کاشف العلوم کاماریڈی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے اسکول و کالجز میں رہتے ہیں لیکن ان کو کسی قسم کا شعور نہیں لھذا دینی و دنیاوی اعتبار سے ان طلباء کو تربیت کا انتظام ضروری ہے ،
یونین کے رہنماؤں نے کہا کہ انہیں ایک اچھا راستہ اور مسابقتی خصوصیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ روشن طالب علم بن کر ابھر سکیں اور انہیں تدریس (DSC)، محکمہ پولیس، اور گروپ سے متعلق ملازمتوں کے لیے یونین کی طرف سے رہنمائی ملے گی۔