Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
saudi-arabia-will-buy-four-multi-role-refueling-aircraft-from-airbus

سعودی عرب ایئربس کے چار ملٹی رول ری فیولنگ طیارے خریدے گا

Posted on 11-07-202411-07-2024 by Maqsood

سعودی عرب ایئربس کے چار ملٹی رول ری فیولنگ طیارے خریدے گا

ریاض ، 11جولائی ( آئی این ایس انڈیا )

سعودی وزارت دفاع نے ایئر ڈیفنس اینڈ سپیس کمپنی کے ساتھ چار ایئربس ملٹی رول ری فیولنگ طیارے اے 330 ایم آر ٹی ٹی خریدنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق معاہدے کا مقصد سعودی رائل ایئرفورس کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

سعودی معاون وزیر دفاع برائے ایگزیکٹیو امور ڈاکٹر خالد البیاری نے بتایا کہ معاہدے کا مقصد سعودی رائل ایئرفورس کی ایئر ری فیولنگ، ٹرانسپورٹیشن اور لاجسٹک آپریشنز کے علاوہ فوج اور سازو سامان کی ٹرانسپورٹیشن میں وزارت دفاع کی صلاحیت کو مضبوط کرنا بھی ہے جس سے مملکت کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

یہ معاہدہ سعودی عرب کی ایوی ایشن انڈسٹری کی ترقی میں کردار ادا کرے گا جس میں طیارے کی انجینئرنگ، ترقی، مینٹینس، مملکت کے اندر سیفٹی، معیار اور سپلائی چین کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb