Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
25-killed-in-israeli-attack-on-southern-gaza-medical-centers-closed

جنوبی غزہ پر اسرائیلی حملے میں 25 ہلاک، طبی مراکز بند کر دیئے گئے

Posted on 11-07-2024 by Maqsood

جنوبی غزہ پر اسرائیلی حملے میں 25 ہلاک، طبی مراکز بند کر دیئے گئے

غزہ، 11جولائی ( آئی این ایس انڈیا )

غزہ کے جنوبی حصے میں پناہ گزینوں کے زیرِ استعمال ایک سکول پر اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے جبکہ شمال میں بھاری بمبار کے نتیجے میں طبی سہولیات بند ہو گئی ہیں۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں تازہ زمینی کارروائی اس علاقے میں دوبارہ اکھٹے ہونے والے حماس کے عسکریت پسندوں کے خلاف ایک نئی کوشش ہے۔غزہ شہر کا ایک بڑا حصہ گزشتہ 9 ماہ سے جاری اسرائیلی حملوں میں تباہ ہو چکا ہے اور زیادہ تر آبادی نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئی تاہم ہزاروں فلسطینی ابھی بھی شمالی حصے میں موجود ہیں۔

منگل کو سکول کے داخلی دروازے پر حملے میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے رپورٹر نے خان یونس کے نصر ہسپتال میں لائی گئی لاشوں کی گنتی کی ہے۔ہسپتال کے ترجمان ویم فیرس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کم از کم سات خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ترجمان نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔اس سے قبل وسطی غزہ پر فضائی حملے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوئے۔

اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں موصول کرنے والے دو ہسپتالوں نے بتایا کہ ان میں ایک خاتون اور چار بچے بھی شامل ہیں۔اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ نو ماہ سے جاری جنگ میں عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ شہری ہلاکتوں کا الزام حماس پر عائد کرتے آئے ہیں۔اسکول کے قریب حملے کے حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ شہری ہلاکتوں سے متعلق رپورٹس کا جائزہ لے رہا ہے اور فضائی کارروائی کا ہدف سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے میں ملوث حماس کا عسکریت پسند تھا۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے غزہ کے مشرقی اور وسطی علاقوں سے انخلا کے احکامات کے بعد الاہلی اور پیشنٹس فرینڈز ایسوسی ایشن ہستال میں سے مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کر کے طبی مراکز بند کر دیے ہیں۔ فلسطینی ہلال احمر کے ترجمان نبیل فرسخ نے بتایا کہ غزہ شہر میں امدادی ادارے کے تین طبی مراکز بند کر دیے ہیں۔متعدد مریضوں کو شمالی غزہ میں قائم انڈونیشیا کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا جو اس سے قبل حملوں کی زد میں رہ چکا ہے۔

گزشتہ نو ماہ میں اسرائیلی فوج کم از کم 8 ہسپتالوں پر قبضہ کر چکی ہے جس کے نتیجے میں عمارتوں اور طبی سامان کی تباہی کے ساتھ ساتھ مریضوں اور عملے کی بڑی تعداد ہلاک ہوئی۔اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حماس عسکری مقاصد کے لیے ہسپتالوں کو استعمال کرتا ہے تاہم اس حوالے سے محدود شواہد فراہم کر سکا ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے مطابق غزہ کے 36 ہسپتالوں میں سے اس وقت صرف 13 جبکہ کچھ جزوی طور پر کام کر رہے ہیں۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کے مطابق حماس کے عسکریت پسند اور اسلامی جہاد گروپ غزہ شہر کے وسطی علاقوں میں اکھٹے ہو رہے ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
  • Click to share on X (Opens in new window) X
  • More
  • Click to email a link to a friend (Opens in new window) Email
  • Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn
  • Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
  • Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp

Like this:

Like Loading...

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb
%d