Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
zaheer-khan-or-balaji-will-be-the-new-bowling-coach-of-team-india

ٹیم انڈیا کا نیا بالنگ کوچ،ظہیر خان ہوں گے یا بالاجی کی ہوگی ذمہ داری

Posted on 11-07-2024 by Maqsood

ٹیم انڈیا کا نیا بالنگ کوچ،ظہیر خان ہوں گے یا بالاجی کی ہوگی ذمہ داری

ممبئی، ۱۱؍جولائی ( آئی این ایس انڈیا)

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو گوتم گمبھیر کی شکل میں نیا ہیڈ کوچ مل گیا ہے۔ اب ٹیم انڈیا کے بالنگ کوچ کی تلاش تیز ہوگئی ہے۔ بی سی سی آئی بھی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے نئے بالنگ کی تلاش میں ہے۔بی سی سی آئی کی نظر میں ٹیم انڈیا کا بالنگ کوچ بننے کے لیے سابق ہندوستانی تیز گیند باز ظہیر خان اور لکشمی پتی بالاجی کے نام شامل ہے۔ اے این آئی کی رپورٹ پر یقین کیا جائے تو بی سی سی آئی ان دونوں کے ناموں پر غور کر رہا ہے۔

ہندوستانی ٹیم کے سابق کوچ راہل ڈریوڈ کی ہندوستان کے ہیڈ کوچ کی مدت 30 جون کو ختم ہوگئی۔ اس کے بعد گزشتہ منگل کو گوتم گبھیر کو ٹیم انڈیا کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔وہ ٹیم کے ہیڈ کوچ بن گئے ہیں۔ گمبھیر 27 جولائی سے سری لنکا کیخلاف سیریز سے ٹیم انڈیا کی کمان سنبھالیں گے۔ اب ظہیر خان یا لکشمی پتی بالاجی گمبھیر کو باؤلنگ کوچ کے طور پر سپورٹ کر سکتے ہیں۔

ان دونوں میں سے کسی ایک کو بولنگ کوچ بنایا جا سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو ظہیر خان اس دوڑ میں بہت آگے دکھائی دے رہے ہیں۔ اگر وہ ٹیم کے بولنگ کوچ بنتے ہیں تو وہ ٹیم میں پارس مہامبرے کی جگہ لے سکتے ہیں۔ جو راہل ڈریوڈ کی قیادت میں ٹیم انڈیا کے بولنگ کوچ ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
  • Click to share on X (Opens in new window) X
  • More
  • Click to email a link to a friend (Opens in new window) Email
  • Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn
  • Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
  • Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp

Like this:

Like Loading...

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb
%d