Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
Alleged bad behavior from Shaheen Parcoaches whats the deal

شاہین پرکوچز سے مبینہ طور پر برے رویے کا الزام، معاملہ کیا ہے؟

Posted on 11-07-202411-07-2024 by Maqsood

شاہین پرکوچز سے مبینہ طور پر برے رویے کا الزام، معاملہ کیا ہے؟

 

لاہور، ۱۱؍جولائی ( آئی این ایس انڈیا)

 

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی پر کوچز سے مبینہ طور پر برے رویے کے الزام کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے حوالے سے گزشتہ روز خبریں سامنے آئی تھیں کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ان کے رویے کے حوالے سے شکایت کی گئی تھی کہ ان کا کوچز سے رویہ مناسب نہیں تھا۔اس حوالے سے مزید چھان بین کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ شاہین آفریدی کی بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے تلخی ہوئی تھی جو شدت اختیار کر گئی تھی، واقعہ ورلڈ کپ میں نہیں بلکہ اس سے قبل انگلینڈ کے دورے کے موقع پر پیش آیا تھا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈنگلے میں نیٹ پریکٹس کے دوران بیٹنگ کوچ محمد یوسف، فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی نو بالز کی نشاندہی کررہے تھے، بار بار نشاندہی پر شاہین آفریدی ناراض ہوئے اور اس موقع پر دونوں کے درمیان بحث ہوئی جو شدت اختیار کرگئی تھی۔بعد ازاں ٹیم مینجمنٹ نے شاہین آفریدی کی سرزنش کی، شاہین آفریدی کو بھی اپنی غلطی کا احساس ہوا جس پر انہوں نے ٹیم کے سامنے محمد یوسف سے معافی مانگی تھی۔ شاہین آفریدی کی جانب سے معافی مانگنے کے بعد مینجمنٹ نے معاملے کو رفع دفع کردیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مینجمنٹ کی نظر میں یہ واقع ہیٹ آف دی مومنٹ تھا اور اسے غیر معمولی تصور کرنے کا کوئی جواز نہ تھا۔

Share this:

  • Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
  • Click to share on X (Opens in new window) X
  • More
  • Click to email a link to a friend (Opens in new window) Email
  • Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn
  • Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
  • Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp

Like this:

Like Loading...

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb
%d