Skip to content
24 جنوری کو المعہد العالی الاسلامی کا 23واں جلسہ تقسیم اسناد
حیدرآباد،16جنوری (پریس نوٹ) مولانا مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی نائب ناظم المعہد العالی الاسلامی کی اطلاع کے مطابق ملک کے مشہور و معروف اور باوقار علمی و تحقیقی ادارہ المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد کا 23واں جلسہ تقسیم اسناد و تکمیل درس بخاری شریف 24 جنوری بروز ہفتہ بعد مغرب احاطہ معہد میں منعقد ہوگا فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ناظم المعہد العالی الاسلامی و صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اجلاس کی صدارت کریں گے .
مہمان مقرر حضرت مولانا رضوان الدین معروفی شیخ الحدیث جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا معہد سے ملحق مدرسہ عبداللہ بن مسعود کے فارغ التحصیل طلبہ کو صحیح بخاری کا آخری درس دیں گے اس کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید نظامی رکن شوریٰ جامعہ نظامیہ اور مولانا محمد بانعیم مظاہری نائب ناظم مجلس علمیہ مہمانان خصوصی ہوں گے معہد کے ٹرسٹیز اور اساتذہ نے تمام برادران اسلام سے مع دوست احباب شرکت و استفادہ کی اپیل کی ہیں
Like this:
Like Loading...