Skip to content
اردو تعلیم کو گھر گھر پہنچانا وقت کی ضرورت ہے: ڈاکٹر سید احمد خاں
القاضی اردو اکیڈمی اور عالمی یوم اردو کمیٹی کے اشتراک سے ہونہار طلبہ کو انعامات
نئی دہلی ؍مظفر نگر، 21جنوری:
مظفر نگر کے گاو?ں کلیان پور میں اردو طلبہ و طالبات کے لیے ایک تحریری مقابلہ منعقد ہوا، جس میں دس بہترین طلبہ و طالبات کو قیمتی انعامات اور شیلڈز سے نوازا گیا۔ یہ تقریب عالمی یوم اردو کمیٹی، نئی دہلی اور القاضی اردو اکیڈمی کے اشتراک سے منعقد کی گئی، جس میں علاقے کی علمی، ادبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کی صدارت معروف ماہرِ تعلیم ڈاکٹر سید احمد خاں نے کی، جنہوں نے خطاب میں کہا کہ ’’ہمارا مقصد اردو تعلیم کو عام کرنا اور نئی نسل کو اردو تعلیم و تدریس کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے، کیونکہ نوجوان اپنی مادری زبان سے دور ہو رہے ہیں۔‘‘
ڈاکٹر سید احمد خاں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اس مقابلے میں بچیوں نے نمایاں کارکردگی دکھائی، جو اردو کے فروغ کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔مہمانِ خصوصی سینئر صحافی معصوم مرادآبادی نے کہا کہ اردو تعلیم بچوں کے لب و لہجے میں نفاست پیدا کرتی ہے اور انہیں اپنی تاریخ و تہذیب سے جوڑتی ہے۔مہمانِ ذی وقار ڈاکٹر الیاس مظہر اور سوشل میڈیا کی معروف شخصیت سہیل نمبردار نے بھی اردو کے فروغ کے لیے اس طرح کے مقابلوں کی اہمیت پر زور دیا۔
القاضی اردو اکیڈمی کی چیئرپرسن ایڈووکیٹ شاہ جبیں قاضی نے کہا کہ ادارے کا مقصد اردو پڑھنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ دیگر طلبہ بھی تحریک حاصل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اسی مقصد کے تحت دور دراز قصبات اور گاو?ں کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں عام طور پر تعلیمی ادارے نہیں پہنچ پاتے۔جن طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا ان میں نکہت پروین، چاہت چودھری، صائمہ بیگم، سہانی بیگم، اقراء چودھری، سمیہ، ثناء ، منتشا اور ذیشان شامل ہیں۔یہ تقریب نواب میموریل پبلک اسکول، کلیان پور کے تعاون سے منعقد ہوئی۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں محترمہ خوشی، حنا، ادیبہ کے علاوہ عمیق چودھری، مومنہ چودھری، عرشی، نورین اور انم چودھری کے نام قابل ذکر ہیں۔
Like this:
Like Loading...