Skip to content
دار العلوم حسینیہ طیبہ مسجد کاندیولی میں 21؍خوش نصیب طلبہ کے تکمیل حفظ قرآن پاک کی عظیم الشان روحانی دعائیہ تقریب
ممبئی 29؍جنوری نبی آخر الزماں ﷺ سے پہلے جو بھی رسول اس دنیا میں آئے وہ دائمی رہنما نہیں تھے،ان کی نبوت محدود وقت اور خطہ کے لئے تھی ۔ محمد ﷺ آخری نبی ہیں اور قیامت تک آنے والی مخلوقات کے نبی ہیں ۔آپ پر جو کتاب نازل کی گئی وہ بھی دائمی ہے ۔ پہلے کے نبیوں کو جو کتابیں دی گئیں وہ کتابیں (صحیفے ) اپنی اصلی حالت پر محفوظ نہیں رہے ۔ان خیالات کا اظہار پیر سید محمد طلحہ قاسمی نقشبندی مجددی (خانقاہ دار الاحسان بھیونڈی،خلیفہ و مجاز حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی ؒ)نے دار العلوم حسینیہ طیبہ مسجد کاندیولی ممبئی کے 21؍خوش نصیب طلبہ کے تکمیل حفظ قرآن کریم کے عظیم الشان روحانی دعائیہ تقریب میں کیا۔
مولانا سید محمد طلحہ قاسمی نقشبندی مجددی نےمفتی محمد تقی عثمانی کے قول کو نقل کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا میں جہاں بھی گئے، ہم نے وہاں دیکھا۔ دیوبند کا کوئی اکابر بیٹھ کر برکت کے ساتھ دین کی خدمت کررہے ہیں۔ یہ وہ بہار ہے جو پوری دنیا میں خوشیاں لے کر آتی ہے۔ یہ مدرسہ بھی اسی کا حصہ ہے۔ اللہ تعالیٰ پورے باغ کی حفاظت کرے۔ اللہ تعالیٰ اس خاص طور سےادارہ کو اور ام المدارس دارالعلوم دیوبند کو بھی محفوظ رکھے۔
مولانا نے اہل علم اور علم دین کے لئے خرچ کرنے والوں کے مقام و مرتبہ اور فضیلت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ عالم جو اللہ کے لیے علمی کام کرتا ہے۔ اور وہ شخص جو اپنا مال اللہ کے لیے خرچ کرتا ہے۔ یہ اللہ کے بہت مقبول و معتبر ہیں۔اور یہ دونوں چیزیں مدرسہ میں جمع ہیں۔
مفتی سعید الرحمٰن فاروقی قاسمی (شیخ الحدیث و صدر مفتی دار العلوم امدادیہ ،ممبئی ) نے اپنے خطاب میں قرآن پاک کی عظمت ،حفاظ کرام ،اساتذہ اور مدارس عربیہ کے مقام و اہمیت و ضرورت پر خطاب کرتے ہوئےفرمایاکہ مدارس علم دین کی حفاظت کے لئے مضبوط قلعہ کی مانند ہیں،ہم ان علماء سے محبت کریں۔ حافظ قرآن بچوں سے محبت کریں۔اور اپنے بچوں کو حافظ بنائیں۔یا حسب استطاعت کم از کم ایک طالب علم کے اخراجات برداشت کریں۔استاد کے مشاہرہ کی ذمہ داری لے لیں یا کسی اور ضروری اخراجات کو اپنے ذمہ لے کر منتظمین و اساتذہ کو تعلیم وتعلم کے لئے فارغ رکھیں۔
اس تقریب میں انجمن فلاح ملت سوسائٹی کے زیر انتظام چلنے والے دار العلوم حسینیہ کے طلبہ نے تلاوت،نعت،تقریر وغیرہ پیش کیا۔جس سے حاضرین محظوظ ہوئے۔اس موقع پر حفظ قرآن کریم مکمل کرنے والے21؍ طلبہ کو حافظ عبد الناصر( صدر انجمن ) جناب نعیم پٹھان (جنرل سکریٹری انجمن)ادارہ اور مہمانوں کی طرف ٹرافی،رومال ،ٹرالی بیگ اورنقد انعامات سے نوازا گیا۔ اور،ساتھ ہی ناظم اجلاس مولانا محمد شاہد اشہد نے تشریف لانے والے تمام علماء،ائمہ و معزز حاضرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔
انجمن کے صدر حافظ عبد الناصر نے دار العلوم کی معیاری تعلیم،حسن انتظام اوراساتذہ کی محنت و لگن اور طلبہ کی بہترین تربیت اور ان کی علمی دلچسپی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ادارہ کے مہتمم مولانا محمد وسیم قاسمی خراج تحسین پیش کی اور مخیرین سے ادارہ کے لئے خصوصی تعاون و توجہ کی درخواست کی ۔ اس دعائیہ تقریب میں شہرممبئی کے منتخب علماء کرام ، مساجد کے ائمہ عظام،علاقہ کی معزز شخصیات،طلبائے عزیز کے والدین اور اہل محلہ (خواتین وحضرات) خاصی تعداد میں شریک رہے۔
آخر میں پیر سید محمد طلحہ قاسمی نقشبندی مجددی نے توبہ کے کلمات کا ورد کرایا ۔اور پھر رقت آمیز دعا پر تقریب کا اختتام ہوا۔
Like this:
Like Loading...