Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu

عالمی سطح پر تیل کی طلب سست ہوتی جا رہی ہے:بین الاقوامی توانائی ایجنسی

Posted on 12-07-2024 by Maqsood
عالمی سطح پر تیل کی طلب سست ہوتی جا رہی ہے:بین الاقوامی توانائی ایجنسی
دبئی،12جولائی ( آئی این ایس انڈیا)
رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں عالمی تیل کی طلب میں کمی آئی ہے جس کے باعث سالانہ شرح نمو 710,000 بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔عرب نیوز کے مطابق بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ تیل کی طلب میں کمی کی وجہ میں الیکٹرک گاڑیوں کا بڑھتا ہوا رحجان اور حالیہ اقتصادی سرگرمیاں کارفرما ہے۔بین الاقوامی توانائی ایجنسی(آئی ای اے) نے تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ 2022 کی چوتھی سہ ماہی کے بعد رواں سال کی دوسری سہ ماہی کی طلب میں سب سے سست اضافہ تھا۔

دوسری جانب تھنک ٹینک نے 2024 میں تیل کی طلب میں 970,000 بیرل یومیہ اضافے کی پیش گوئی بھی کی ہے جو گزشتہ ماہ اس کے نقطہ نظر سے بڑی حد تک تبدیل نہیں ہوئی۔انرجی ایجنسی کی طرف سے کی گئی پروجیکشن اوپیک کے نقطہ نظر سے متصادم ہے اور تیل پیدا کرنے والے اتحاد 2024 اور 2025 میں مانگ میں مضبوط اضافے کی توقع کر رہے ہیں۔

اوپیک نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں 10 جون کو کہا ہے کہ چین، مشرق وسطیٰ، انڈیا اور لاطینی امریکہ سمیت عالمی تیل کی طلب میں 2.25 ملین بیرل یومیہ اور 2024 اور 2025 میں 1.85 ملین بیرل یومیہ اضافہ ہوگا۔2024 اور 2025 میں عالمی منافع اوسطاً 10 لاکھ بیرل یومیہ سے کم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔انرجی تھنک ٹینک نے مزید انکشاف کیا ہے کہ جون میں عالمی تیل کی سپلائی 150,000 بیرل یومیہ اضافے سے 102.9 ملین بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

تجزیہ میں یہ بھی پیش گوئی کی گئی ہے کہ انٹرنیشنل ریفائنری 2024 میں 950,000 بیرل سے 83.4 ملین بیرل یومیہ تک بڑھ جائے گی اور آئندہ سال 630,000 بیرل سے 84 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ جائے گی۔تیل کی طلب میں اضافے میں آئی ای اے کی متوقع سست روی کے درمیان اوپیک مستقبل کے بارے میں پرامید ہے اور پروڈیوسرز کے اتحاد کا خیال ہے کہ اس کی پیش گوئی زیادہ درست ہے۔

Share this:

  • Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
  • Click to share on X (Opens in new window) X
  • More
  • Click to email a link to a friend (Opens in new window) Email
  • Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn
  • Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
  • Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp

Like this:

Like Loading...

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb
%d