Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
two-bags-allegedly-containing-human-organs-found-in-uk-search-for-suspect

برطانیہ میں مبینہ طور پر انسانی اعضا پر مشتمل دو بیگ برآمد، مشتبہ شخص کی تلاش

Posted on 12-07-2024 by Maqsood

برطانیہ میں مبینہ طور پر انسانی اعضا پر مشتمل دو بیگ برآمد، مشتبہ شخص کی تلاش

لندن،12جولائی ( آئی این ایس انڈیا)
برطانیہ کے جنوب مغربی شہر برسٹل میں پولیس کو دو سوٹ کیسز ملے ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ ان میں مبینہ طور پر انسانی باقیات پائی گئی ہیں۔امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق برسٹل کے پل پر ایک مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی تو اسے انسانی باقیات والے دو سوٹ کیسز ملے۔ایون‘ اور ’سمرسٹ‘ پولیس کی نفری فوری کال کے 10 منٹ کے اندر ’کلفٹن سیسپنشن پُل‘ پر پہنچی، تاہم وہ مشتبہ شخص جو وہاں ٹیکسی کے ذریعے پہنچا تھا پولیس کی آمد سے قبل ہی غائب ہو گیا۔
برسٹل کے قائم مقام کمانڈر وِکس ہیورڈ میلن نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت ہی پریشان کن واقعہ ہے اور میں اس بات سے بھی آگاہ ہوں کہ یہ ہمارے معاشرے میں تشویش کا سبب بنے گا۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ’ہماری فوری ترجیح اس شخص کا پتا لگانا ہے جو سوٹ کیسز لے کر پل پر پہنچا تھا اور ہمیں متوفی کی شناخت کا پتہ لگا کر جلد سے جلد ان کے قریبی رشتہ داروں کو مطلع کرنا ہے۔دوسری جانب خبر کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور پولیس کے ساتھ تفتیش میں تعاون کر رہا ہے، تاہم پولیس نے واقعے سے متعلق زیادہ معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb