پاکستان،8فروری(ایجنسیز)پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کے حوالے سے کہا ہے کہ اس حملے کے سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا ہے۔
سنیچر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ’خیبر پختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور دیگر ایجینسیوں نے بطور ٹیم بہت اچھا کام کیا۔ دھماکے کے فوراً بعد پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مارے گئے، ماسٹر مائنڈ افغان ہے، جو گرفتار ہو چکا ہے۔‘
’ریڈ کے دوران خیبر پختونخوا کا اہلکار شہید ہوا ہے، چند اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ ماسٹر مائنڈ کا تعلق داعش سے ہے، داعش افغانستان نے اس حملے کی منصوبہ بندی کی، دہشت گرد کو ٹریننگ افغانستان میں دی گئی۔‘
