Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu

لیو ان ر ی لیشن شپ پر کیرالہ ہائی کورٹ کا بڑا بیان. عورت کیخلاف شوہر یا اس کے رشتہ داروں کی طرف سے ظلم کی سزا کا قانون لاگو نہیں ہوتا

Posted on 12-07-2024 by Maqsood

لیو ان ر ی لیشن شپ پر کیرالہ ہائی کورٹ کا بڑا بیان.
عورت کیخلاف شوہر یا اس کے رشتہ داروں کی طرف سے ظلم کی سزا کا قانون لاگو نہیں ہوتا

کوچی،12جولائی ( آئی این ایس انڈیا )

کیرالہ ہائی کورٹ نے لیو ان ری لیشن شپ کو لے کر اہم بیان دیا ہے۔ کیرالہ ہائی کورٹ نے اپنے ایک حالیہ فیصلے میں کہا ہے کہ لیو ان ری لیشن شپ کے معاملے میں عورت کے خلاف شوہر یا اس کے رشتہ داروں کی طرف سے ظلم کی سزا کا قانون لاگو نہیں ہوتا ہے۔ہائی کورٹ نے کہا کہ تعزیرات ہند کی دفعہ 498 اے کسی عورت کے ساتھ اس کے شوہر یا اس کے رشتہ داروں کے ذریعہ ظلم کی سزا کا انتظام کرتی ہے۔

عدالت نے مزید کہا کہ چونکہ لیو ان ری لیشن شپ میں رہنے والا جوڑا شادی شدہ نہیں ہے، اس لئےمرد شوہر لفظ کے دائرے میں نہیں آئے گا۔فیصلہ سناتے ہوئے، جسٹس اے بدرالدین نے اپنے حکم میں کہا کہ اس طرح، شادی وہ عنصر ہے جو عورت کے ساتھی کو اس کے شوہر کے درجے تک پہنچاتا ہے۔

قانون کی نظر میں شادی کا مطلب شادی ہے۔ اس طرح، قانونی شادی کے بغیر، اگر کوئی مرد کسی عورت کا پارٹنر بنتا ہے، تو وہ آئی پی سی کی دفعہ 498اے کے مقصد کے لیے ‘شوہر اصطلاح کے دائرہ کار میں نہیں رہے گا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb