Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
haldwani-violence-charge-sheet-filed-against-107-accused-abdul-malik-made-mastermind

ہلدوانی تشدد : 107 ملزمان کیخلاف چارج شیٹ داخل، عبدالملک کو بنایا ماسٹر مائنڈ

Posted on 12-07-2024 by Maqsood

ہلدوانی تشدد : 107 ملزمان کیخلاف چارج شیٹ داخل، عبدالملک کو بنایا ماسٹر مائنڈ

ہلدوانی،12جولائی ( آئی این ایس انڈیا )
ہلدوانی کے بنبھول پورہ تھانہ علاقے میں 8 فروری کو ہوئے تشدد کے پانچ ماہ بعد، پولس نے اس واقعہ میں عبدالملک سمیت 107 ملزمان کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ پولیس نے عبدالملک کو پورے واقعے کا اہم ملزم قرار دیا ہے۔ بدھ کو تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائے گئے۔غور طلب ہے کہ 8 فروری کو ہوئے بنبھول پورہ تشدد کے معاملے میں تین الگ الگ معاملے درج کیے گئے تھے۔
پہلا مقدمہ بنبھول پورہ پولس تھانہ، دوسرا مکنی تھانے اور تیسرا معاملہ میونسپل کارپوریشن ہلدوانی نے درج کیا تھا۔ تمام مقدمات بنبھول پورہ تھانہ میں درج کیے گئے تھے۔ بنبھول پورہ میں اس وقت تشدد کا یہ واقعہ پیش آیا جب پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم میونسپل کارپوریشن کے ساتھ ملک کا باغیچہ میں واقع مسجد اور مدرسہ کے تجاوزات کو مسمار کرنے پہنچی تھی۔
واضح رہے کہ تشدد کے دوران بنبھول پورہ پولیس اسٹیشن کو نظر آتش کر دیا گیا، مزید آتش زنی، پتھراؤ اور فائرنگ کی گئی۔ تشدد کے دوران پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ اس کے علاوہ سرکاری اور نجی املاک کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ جس کے چلتے ضلعی انتظامیہ کو کرفیو لگانا پڑا۔ بنبھول پورہ تشدد کیس میں کل 107 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس نے عبدالملک کی شناخت اس واقعے کے اہم ملزم کے طور پر کی ہے۔ اب تقریباً پانچ ماہ کے بعد تمام ملزمان کیخلاف الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
تمام ملزمان بدھ کو عدالت میں پیش ہوئے۔ اس دوران الزامات عائد ہونے کے بعد ان کیخلاف مقدمے کی سماعت اب ہلدوانی کی عدالت میں ہوگی۔تشدد کے 107 ملزمان کی گرفتاری کے بعد پولیس کی پوری توجہ تفتیش پر ہے، لیکن اب چارج شیٹ داخل کر دی گئی ہے۔ ایس ایس پی پرہلاد نارائن مینا پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ مزید گرفتاریاں ابھی باقی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تینوں کیسز کی تفتیش جاری ہے۔

Share this:

  • Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
  • Click to share on X (Opens in new window) X
  • More
  • Click to email a link to a friend (Opens in new window) Email
  • Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn
  • Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
  • Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp

Like this:

Like Loading...

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb
%d