Skip to content
اروند کجریوال کو سپریم کورٹ سے ملی عبوری ضمانت، کیس لارجر بنچ کے سپرد
نئی دہلی،12جولائی ( آئی این ایس انڈیا )
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ان کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔عدالت نے ان کا کیس بھی لارجر بنچ کو بھیج دیا ہے۔ کجریوال اس وقت تک ضمانت پر رہیں گے جب تک بڑی بنچ اس معاملے کی سماعت نہیں کرتی ہے۔سپریم کورٹ نے ای ڈی کیس میں کجریوال کو عبوری ضمانت دیتے ہوئے
اس بات کا مشاہدہ کیا کہ اروند کجریوال 90 دن کی قید کاٹ چکے ہیں اور یہ کہ وہ ایک منتخب لیڈر ہیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے سی ایم اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت دینے پر کیجریوال کے وکیل رشیکیش کمار نے کہا کہ سپریم کورٹ نے انہیں عبوری ضمانت دے دی ہے اور دفعہ 19 اور گرفتاری کا معاملہ بڑی بنچ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
سی بی آئی کیس میں ان کی ضمانت ابھی زیر التوا ہے، یہ ایک بڑی جیت ہے۔کیجریوال کو ایک نچلی عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر اس کیس میں ضمانت دی تھی۔ جس کے بعد ای ڈی نے اگلے دن ہی دہلی ہائی کورٹ کا رخ کیا اور دلیل دی کہ کیجریوال کو ضمانت دینے کا ٹرائل کورٹ کا حکم یک طرفہ اور غیر متعلقہ حقائق پر مبنی تھا۔ 25 جون کو ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے حکم پر روک لگا دی تھی۔ جس کے بعد سی بی آئی نے اروند کیجریوال کو 26 جون کو گرفتار کیا تھا۔
Like this:
Like Loading...