Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
Waqf Act stance of Tejashwi Yadav is criticized by the BJP.

یہ پل نہیں 18 سالوں کے کرپشن کے ٹاورگر رہے ہیں: تیجسوی یادو

Posted on 12-07-2024 by Maqsood

یہ پل نہیں 18 سالوں کے کرپشن کے ٹاورگر رہے ہیں: تیجسوی یادو

پٹنہ ،12جولائی ( آئی این ایس انڈیا )

بہار کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش کے درمیان ندیوں و نہروں پربنے پل گر رہے ہیں۔ اس معاملے پر ریاست کے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے ایک بار پھر ریاست کی این ڈی اے حکومت پر شدید حملہ کیا ہے۔ جمعہ (12 جولائی) کی صبح تیجسوی یادو نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہار میں پل نہیں بلکہ 18 سالوں کی بدعنوانی کے مینار گر رہے ہیں۔آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہار میں پل نہیں بلکہ 18 سالوں کی بدعنوانی کے مینار گر رہے ہیں۔

روز آنہ پلوں کے گرنے کے معاملے میں این ڈی اے حکومت نے بدعنوانی اور بدترین حکمرانی کا ریکارڈ بنایا ہے۔ گزشتہ 3 ہفتوں میں اب تک صرف 17 پل گرے ہیں۔ پلیوں کے گرنے اور دھنسنے کا تو کوئی شمار ہی نہیں۔تیجسوی یادو نے اپنی پوسٹ کے ساتھ پلوں کے گرنے کی تاریخ کے ساتھ تصویر اور ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سہرسہ میں 10 جولائی کو پل گرا۔

7 جولائی کو موتیہاری، 4 جولائی کو سارن، 3 جولائی کو سارن میں مزید دو جگہ، 3 جولائی کو مہاراج گنج میں تین جگہ، 30 جون کو کشن گنج، 28 جون کو مدھوبنی، 27 جون کو کشن گنج، 23 جون کو موتیہاری، 22 جون کو سیوان اور 18 جون کو ارریہ میں پل گرا۔ تیجسوی یادو نے اپنے ایک دیگر پوسٹ میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور بی جے پی پر حملہ کر چکے ہیں۔ پلوں کے گرنے کے بارے میں انہوں نے کہا تھا کہ 18 سال سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور بی جے پی کا کوئی قصور نہیں ہے، ہے نا؟ 18 سال کے اقتدار کے بعد بھی سب قصور اپوزیشن کا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
  • Click to share on X (Opens in new window) X
  • More
  • Click to email a link to a friend (Opens in new window) Email
  • Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn
  • Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
  • Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp

Like this:

Like Loading...

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb
%d