Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
professorqadirs-book-tasaneefe-sadiq-astudy-launch-cornerissue-waraqetaza

پروفیسر قادر کی کتاب ” تصانیف صادق۔ایک مطالعہ“ اور” ورق تازہ“ کے گوشوں والے شمارے کا اجراء

Posted on 13-07-2024 by Maqsood

پروفیسر قادر کی کتاب ” تصانیف صادق۔ایک مطالعہ“ اور” ورق تازہ“ کے گوشوں والے شمارے کا اجراء

اورنگ آباد:(ورق تازہ نیوز)
پروفیسر عبدالقادر اورنگ آبادی کی کتاب "تصانیف صادق- ایک مطالعہ” کاعالمی شہرت یافتہ اردو فکشن نگار نورالحسنین اور ناندیڑ کے روزنامہ اخبار ”ورق تازہ“ کے خصوصی گوشوں والے شمارے کادہلی کے معروف ایڈوکیٹ اور ادیب جناب عبدالرحمن کے ہاتھوں شاندار اجراءعمل میں آیا۔رسم اجراءکے موقع پر ”ورق تازہ“ نے اپنی 9 جولائی2024 کی اشاعت میں ”تصانیف صادق ایک مطالعہ“ اورپروفیسر صادق پر خصوصی گوشے شائع کئے تھے۔10جولائی کو دوپہردو بجے ڈاکٹررفیق ذکریا کالج فارویمن کے وسمیع سمینار ہال میں منعقدہ اس تقریب کی صدارت کالج کے پرنسپل مخدوم فاروقی نے کی جبکہ مہمانان خصوصی پروفیسر صادق (دہلی) ‘ پروفیسر شاہینہ تبسم ( دہلی)‘ایڈوکیٹ عبدالرحمن ّ(دہلی) ‘ محمدتقی مدیراعلیٰ ورق تازہ “ڈاکٹرارتکاز افضل، ڈاکٹر ودیا پردھان، ڈاکٹر کنیز فاطمہ اوررضا عبدالقادر اور آرگنائزر ڈاکٹررفیع الدین ناصرتھے۔ اس پر وقار تقریب کو مخاطب کرتے ہوے پرنسپل مخدوم فاروقی نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ پرو فیسر عبدالقادر نے اس کالج میں ایک عرصہ تک تدریسی فرائض انجام دئے، انکی اس تیسری کتاب کا رسم اجراء اس کیمپس میں منعقد کر کے ہمیں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ اس توسط سے اس کیمپس میں اردو کے نامی گرامی ہستیاں دہلی سے تشریف لایئں جس سے ہمیں بڑی مسرت ہو رہی ہے۔
انھوں نے مزید فرمایا کے اردو کی ترقی کے لیے ہمارا کیمپس ہمیشہ کوشاں رہتا ہے اور اردو کو روزگار سے جوڑنے کی بھر پور کامیاب کوشیشیں کرتا رہتا ہے۔ مہمان خصوصی پرو فیسر صادق نے پروفیسر عبدالقادر کا شکریا ادا کیا اور ان سے و شہر اورنگ آباد سے انکی وابستگی کو جذباتی انداز میں بیان کیا۔ پرو فیسر صادق نے اپنے خطاب میں فرمایا کے اردو کی ترقی کے ابھی بہت کام باقی ہیں اور نوجوانوں نے اس میں پیش رفت کرنی چاہیے۔ معزیز مہمان اے رحمان نے اپنی مخاطب میں فرمایا کے پرفیسر صادق بہت شفاف شخصیت کے مالک ہیں انکا ظاہر اور باطن ایک ہے۔ وہ نیک اور دریا دل انسان ہیں۔ پرفیسر شاہینہ تبسم نے اس موقع پر پرو فیسر صادق کی شخصیت کی کئی پہلوو ¿ں کو اجاگر کیا۔ کتاب ‘تصانیف صادق- ایک مطالعہ’ کے حوالہ سے انھوں نے بتایا کے قادر سر نے صادق صاحب کی25 کتابوں پر ماہرین قلم کے تاثرات کو یکجا کیا جو بہت محنت کا نتیجہ ہے۔ پروفیسر ارتکاز افضل نے اپنے خطاب میں پروفیسر صادق اور پروفیسر عبدالقادر کے مختلف خصوصیات کو بیان کیا۔’ ورق تازہ’ کے ایڈیٹر محمد تقی نے فرمایا کے پرو فیسر صادق جب ناندیڑ میں تھے اس وقت انھوں نے مجھ میں مطالعہ کا ذوق پیدا کیا جو ابھی تک جاری ہے اسی کے ساتھ انھوں نے غیر اردو داں طبقہ میں بھی ادب کی چنگاری لگاءاور فاصلے کم کئے۔انھوںنے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پروفیسرصادق نے انھیںشاعری کے بجائے نثر لکھنے کا مشورہ دیاتھا ۔جو اُن کےلئے بہت فائدہ مندثابت ہوا ۔پروفیسر صادق شاعر ‘ادیب ‘محقق ‘نقاد اور مصورتو ہیں ہی لیکن ان سب سے بڑھ کر وہ ایک درد مند انسان ہیں۔ محمدتقی نے میرتقی میر کا یہ شعر پروفیسر صادق کی نذ رکیا۔
مت سہل ہمیں جانوں ‘پھرتا ہے فلک برسوں
تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں
پروفیسر رفیع الدین ناصر نے پروفیسر عبدالقادر کے تاثرات کو پیش کیا جس میں صادق صاحب سے والہانہ وابستگی اور کتاب کے تالیف کے پس منظر کو بیان کیا۔ پروفیسر عبدالقادر نے اس موقع پردبئی سے اپنے خطاب میں تمام منتظمین اور حاضرین کا انتہاءجذباتی انداز میں شکریا ادا کیا۔ انکے صاحبزادے محمد رضاءنے پروفیسر صادق کے خاندان سے اپنے خاندان کے تعلقات کو بیان کیا۔ اس تقریب کی ابتداءمیں اختر خاں لالہ نے پروفیسر صادق کی شخصیت پر نظم پیش کی۔ ڈاکٹر غزالہ پروین اور ڈاکٹر عظیم راہی نے کتاب ‘ تصانیف صادق- ایک مطالعہ” اور ورق تازہ کے مخصوص گوشوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر کنیز فاطمہ نے بخوبی انجام دئے۔ تقریب کا اختتام پروفیسر رفیع الدین ناصر کے شکریہ پر ہوا۔ اس تقریب میں ہال میں کثیر تعداد میں عمائیدین شہر، طلباءو طالبات اور اساتذہ موجود تھے جبکہ سوشل میڈیا کے توسط سے مختلف ممالک میں اردو دوستوں نے براہ راست اس تقریب کی کاروائی کو دیکھا اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

Share this:

  • Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
  • Click to share on X (Opens in new window) X
  • More
  • Click to email a link to a friend (Opens in new window) Email
  • Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn
  • Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
  • Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp

Like this:

Like Loading...

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb
%d