Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
israeli-aggression-against-palestinians-continues

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت جاری، کم ازکم 50 افراد جان بحق

Posted on 13-07-2024 by Maqsood
فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت جاری، کم ازکم 71 افراد جان بحق
فلسطینیوں کے اہم کمانڈرمحمد ضیف پربمباری ہلاک ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی:اسرائیلی ریڈیو
حماس لیڈروں کو بمباری کا نشانہ بنانے کا اسرائیلی دعویٰ جھوٹ ہے: حماس
غزہ،13جولائی( ایجنسیز)
غزہ کی پٹی میں خان یونس شہر کے مغرب میں واقع نام نہاد محفوظ علاقےالامیواسی میں اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں سے حملے میں کم از کم 71 فلسطینی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔”
غزہ میں سول ڈیفنس ادارے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے الامیواسی کے علاقے میں فضائی حملے کیے جہاں خان یونس شہر کے مغرب میں ہزاروں بے گھر افراد رہائش پذیر ہیں۔
ان حملوں میں کم از کم 50 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور درجنوں زخمی ہوئے۔
غزہ کی پٹی کے مختلف مقامات پر اسرائیلی فوج کے حالیہ حملوں میں متعدد فلسطینی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان آویچائے ادرائے نے یکم جولائی کو ایک بیان میں فلسطینیوں سے کہا تھا کہ وہ "اپنی حفاظت کے لیے” خان یونس شہر کے مشرق میں واقع علاقوں کو فوری طور پر خالی کر دیں۔
اسرائیلی فورسز نے خان یونس کے مشرقی علاقوں میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کو ایک صوتی ریکارڈنگ بھیجی، جس میں فلسطینیوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا گیا، اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ ” جھڑپوں کا خطرناک علاقہ” ہے۔
اس کے بعد اسرائیلی حملوں سے فرار ہونے والے فلسطینیوں کو الامیواسی علاقے کی طرف ہجرت کرنا پڑی جو دیر البیلہ کے جنوب مغرب سے رفح کے مغرب تک پھیلا ہوا ہے اور یہ کوئی بستی نہیں ہے۔
خان یونس شہر کے غزہ-یورپ ہسپتال کے عملے نے 2 جولائی کو ہسپتال کے علاقے کو خالی کرنے کے لیے اسرائیل کی وارننگ کے بعد مریضوں، زخمیوں اور آلات کو نکالنا شروع کیا۔
غزہ-یورپ ہسپتال سے نکالے گئے مریضوں اور زخمیوں کو، جو کہ غزہ کی پٹی میں کام کرنے والے چند مراکز صحت میں سے ایک ہے، کو شہر کے مرکز میں واقع ناصر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اسرائیلی فوجی ریڈیو نے رپورٹ کیا ہے ہفتے کے روز خان یونس کے علاقے میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد ضیف کو بمباری سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم فوجی ریڈیو نے فوجی حکام کے حوالے پیش کردہ اس رپورٹ میں یہ نہیں بتایا ہے کہ محمد ضیف اس بمباری میں ہلاک ہو گئے ہیں یا نہیں۔
ریڈیو کی رپورٹ سے لگتا ہے کہ بمباری کرنے والی فوج بھی اس بارے میں ابھی واضح نہیں ہے کہ کمانڈر ضیف کا بمباری کے بعد سٹیٹس کیا ہے۔ فوج نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ ابھی ملنے والی معلومات اور اطلاعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب غزہ کی فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ خان یونس کے ناصر ہسپتال میں بمباری کے بعد 20 لاشیں اور 90 زخمی لائے گئے ہیں۔ تاہم وزارت صحت نے یہ نہیں بتایا ہے کہ دوسرے کسی ہسپتآل میں بھی فلسطینی زخمیوں اور لاشوں کو منتقل کیا گیا ہے نہیں۔
ادھر حماس سے متعلق میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے ہفتے کے روز 100 فلسطینی ہلاک اور زخمی ہو ئے ہیں۔ ان میں سول ایمر جنسی شعبے کے کارکن بھی شامل ہیں۔
تاہم حماس کے ایک ذمہ دار نے کمانڈر محمد ضیف کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔ حماس کے اس ذمہ دار نے کہا ‘ حماس کے اس طرح کے دعوے احمقانہ اور نامعقول ہیں۔ یہ دعوے اسرائیلی فوج صرف اس لیے کر رہی ہے کہ اس طرح عوام کو خوفزدہ کر سکے۔ مگر یہ اس کی چال ناکام ہو چکی ہے۔
ادھر دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے اسرائیلی فوج کے اس دعوے کو جھوٹ قرار دیا ہے کہ اس نے ہفتے کے روز حماس کی عسکری کمانڈروں کو غزہ میں بمباری سے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ حماس نے یہ تردیدی بیان ہفتے کی سہ پہر جاری کیا ہے۔
اس سے قبل دوپہر کے وقت اسرائیلی فوجی ریڈیوسے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے خان یونس میں کمانڈر محمد الضیف کو نشانہ بناتے ہوئے بمباری کی ہے۔
حماس نے کہا یہ جھوٹا دعوٰی ہے۔ لیکن اسرائیلی فوج کا یہ پہلا جھوٹا دعویٰ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی اسرائیلی فوج کئی بار ایسے جھوتے دعوے کر چکی ہے۔ اس کے یہ دعوے بعد میں غلط اور جھوٹ ثابت ہوتے رہے ہیں۔
فلسطینی مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج اصل میں گاہے بگاہے بے گناہ فلسطینیوں کو بڑی تعداد میں بلا جواز ہلاک کرنے کے بعد اس طرح کے دعوے کرتی ہے تاکہ ایک جانب اسرائیلی عوام کو اپنی کامیابیوں کی رام کہانیاں سنا کر چپ کرانا چاہتی ہے تو دوسری جانب عالمی برادری کے سامنے فلسطینی شہریوں پر بمباری کا جواز بنا کر پیش کر سکے۔
غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ہفتے کے روز اسرائیلی بمباری سے 71 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 289 زخمی ہوئے ہیں ۔ جنگ بندی مذاکرات کے دنوں میں خان یونس میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں پر بدترین بمباری کا واقعہ ہے۔
حماس کی طرف سے پہلے بھی کہا جا چکا ہے کہ اسرائیل مذاکرات کے دوران جان بوجھ کر ایسے کارروائیاں کرتا ہے تاکہ مذاکراتی کوششوں کو واپس صفر پرلایا جا سکے۔ اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ یہ ہلاکتیں حماس کے فوجی سربراہ محمد الضیف کو نشانہ بنانے کی کوشش میں ہوئی ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
  • Click to share on X (Opens in new window) X
  • More
  • Click to email a link to a friend (Opens in new window) Email
  • Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn
  • Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
  • Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp

Like this:

Like Loading...

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb
%d