Skip to content
اسمبلی ضمنی انتخابات کے نتائج:13میں10سیٹوں پر انڈیا اتحاد کی جیت
نئی دہلی، 13جولائی (آئی این ایس انڈیا )
سات ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد، ایک بار پھر این ڈی اے بمقابلہ انڈیا اتحاد کے درمیان لڑائی دیکھنے کو ملی، لیکن اس بار انڈیا اتحاد نے این ڈی اے کوپست کردیا۔ بی جے پی کو ضمنی انتخابات میں صرف دو سیٹیں جیت کر ہی مطمئن ہونا پڑا۔واضح ہوکہ بی جے پی کو صرف ہماچل پردیش کی ہمیر پور اور مدھیہ پردیش کی امرگڑھ سیٹ پر کامیابی ملی ہے۔ بہار کی روپولی سیٹ پر ایک آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔
ڈی ایم کے نے تمل ناڈو کے وکراونڈی اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ڈی ایم کے امیدوار کو 67,757 ووٹ ملے۔ دوسری طرف این ڈی اے کی حمایت یافتہ پٹالی مکل کچی پارٹی کے امیدوار کو 56,296 ووٹ ملے۔اس طرح انڈیا اتحاد نے ملک بھر میں 13 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں نو سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اپنی جیت پر کانگریس امیدوار لکھپت سنگھ بٹولا نے کہا، ‘میں بدری ناتھ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں…
اس کا کریڈٹ ان تمام لوگوں کو جاتا ہے جنہوں نے انصاف کی اس لڑائی میں براہ راست اور بالواسطہ طور پر میرا ساتھ دیا۔ کانگریس کے لکھپت بٹولا نے اتراکھنڈ کی بدری ناتھ سیٹ جیت لی ہے۔منگلور سیٹ پر کانگریس کے قاضی محمد نظام الدین کو جیت ملی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ راجندر بھنڈاری نے بدری ناتھ سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پر اسمبلی انتخابات جیتے تھے، لیکن بعد میں وہ کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ ان ضمنی انتخابات میں راجندر بھنڈاری بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے تھے، لیکن عوام نے اس بار انہیں مسترد کر دیا۔بنگال کی رائے گنج سیٹ سے ٹی ایم سی نے کامیابی حاصل کی ہے۔
رائے گنج سے ٹی ایم سی کی کرشنا کلیانی نے الیکشن جیتا ہے۔ بنگال کی تمام سیٹوں پر ترنمول کانگریس کو جیت ملی ہے۔ دہرہ ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار اور ان کی اہلیہ کملیش ٹھاکر کی جیت پر، ہماچل پردیش کے سی ایم سکھویندر سنگھ سکھو نے کہا، ہماچل کے لوگوں نے 2022 میں ہمیں 40 سیٹیں دی تھیں، عوام نے ہمیں دوبارہ جتانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہماچل میں جس طرح کی ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے اس پر عوام نے ردعمل دیا ہے۔ میں نے دہرہ ضمنی انتخاب میں اپنی حکومت کی ساکھ کو داؤ پر لگا دیا تھا، کانگریس پارٹی 25 سال تک وہاں جیت نہیں پائی تھی۔
جب وزیر اعلیٰ اپنے خاندان میں سے کسی کو میدان میں اتارتے ہیں تو ان کی ساکھ بھی داؤ پر لگ جاتی ہے، بی جے پی نے پوری کوشش کی لیکن میں دہرہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنی صوابدید کا استعمال کیا اور کملیش ٹھاکر کو اچھی جیت ملی۔ میں اسے مبارکباد دیتا ہوں۔جیت حاصل کرنے والے امیدواروں کی فہرست یوں ہے۔ پنجاب (جالندھر ویسٹ سیٹ) سے آپ امیدوار موہندر بھگت جیت ہیں۔ بی جے پی امیدوار شیتل انگورل کو 37,325 ووٹ کے مارجن سے ہرایا۔ ہماچل پردیش کی دہرا سیٹ سے کانگریس امیدوار کملیش ٹھاکر کو جیت ملی ہے۔
مغربی بنگال (رائے گنج سیٹ سے ٹی ایم سی امیدوار کرشنا کلیانی کو جیت ملی ہے۔ بی جے پی کے مانس کمار گھوش کو انہوں نے 50,077 ووٹوں سے ہرایا۔مغربی بنگال (بگدا سیٹ) پر ٹی ایم سی امیدوار مدھوپرنا ٹھاکر کو کامیابی ملی ہے۔-مغربی بنگال کی راناگھاٹ جنوبی سیٹ پر ٹی ایم سی امیدوار مکوت منی ادھیکاری کو جیت حاصل ہوئی۔ مغربی بنگال کی مانک تلہ سیٹ پر ٹی ایم سی امیدوار سوپتی پانڈے کو جیت ملی ہے۔ ہماچل پردیش کی ہمیر پور سیٹ پر بی جے پی امیدوار آشیش شرما کو جیت ملی۔انہوں نے کانگریس امیدوار ڈاکٹر پشپندر ورما کو محض 1,571 ووٹوں سے ہرایا۔
ہماچل پردیش کی نلا گڑھ سیٹ پر کانگریس امیدوار ہردیپ سنگھ باوا کو کامیابی ملی۔ اتراکھنڈ کی بدریناتھ سیٹ پر کانگریس کے لھپت سنگھ بٹولا فاتح رہے۔ مدھیہ پردیش کی امرواڑہ سیٹ پر بی جے پی کے کملیش پرتاپ شاہ نے کانگریس امیدوار دھیرن شاہ سکھرام داس کو 3,027 ووٹوں سے ہرایا۔ اتراکھنڈ کی منگلور سیٹ پر کانگریس کے قاضی محمد نظام الدین نے بی جے پی امیدوار کرتار سنگھ بھدانا کو صرف 422 ووٹوں سے شکست دیا۔ بہار کی روپولی سیٹ پر آزاد امیدوار شنکر سنگھ فاتح رہے۔جب کہ تمل ناڈو کی وکراونڈی سیٹ پر ڈی ایم کے امیدوار اینیور سیوا کو جیت ملی ہے۔
Like this:
Like Loading...