Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
carnage-continues-in-gaza-hamas-announces-withdrawal-from-ceasefire-talks

غزہ میں قتل عام جاری، حماس کا جنگ بندی مذاکرات سے دستبردار ہونے کا اعلان

Posted on 14-07-2024 by Maqsood

غزہ میں قتل عام جاری، حماس کا جنگ بندی مذاکرات سے دستبردار ہونے کا اعلان

غزہ ، 14جولائی (آئی این ایس انڈیا )

ایک سینئر اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی کی جانب سے ’قتل عام‘ اور جنگ بندی کے لیے اس کے رویے کی وجہ سے حماس مذاکرات سے دستبردار ہو گیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے حماس کے ایک اور اہلکار نے کہا کہ تنظیم کے عسکری رہنما محمد ضیف ’ٹھیک‘ ہیں اور اسرائیل کے جنوبی غزہ کے ایک کیمپ پر بڑے بم حملے کے باجود کام کر رہے ہیں۔اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے حماس کے مطلوب رہنما کو نشانہ بنایا ہے۔

سینیئر عہدیدار کے مطابق حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ نے بین الاقوامی ثالث قطر اور مصر کو مذاکرات سے دستبرداری سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔غزہ میں جنگ بندی کے لیے مئی میں امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک منصوبہ تجویز کیا تھا جس پر مذاکرات ہو رہے تھے۔اسماعیل ہنیہ کا مزید کہنا تھا کہ حماس نے معاہدے تک پہنچنے اور جارحیت کو ختم کرنے کے لیے بڑی لچک دکھائی ہے اور جب قابض حکومت جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کے لیے تبادلے کے معاہدے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی تو وہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

ہنیہ نے سنیچر کو دیر گئے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے ثالثوں اور دیگر ممالک سے رابطہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر حملے روکنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔اسرائیل نے کہا ہے کہ محمد ضیف، جسے وہ سات اکتوبر کے حملوں کے ماسٹر مائنڈکے طور پر سمجھتا ہے، جنوبی غزہ کے المواصی کیمپ پر حملوں کا ہدف تھے۔المواصی میں دیگر اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں بے گھر فلسطینی قیام پذیر ہیں۔

تاہم حماس نے اس بات کی تصدیق کیے بغیر کہ محمد ضیف کیمپ میں تھے، کہا کہ وہ زندہ اور کام کر رہے ہیں۔جنوبی اسرائیل پر حماس کے سات اکتوبر کے حملے کے نتیجے میں 1195 افراد ہلاک ہوئے تھے اور 251 کو یرغمال بنایا گیا تھا جن میں 116 اب بھی غزہ میں موجود ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 42 یرغمالی ہلاک ہو چکے ہیں۔غزہ پر اسرائیل کی جوابی کارروائی میں کم سے کم 38 ہزار 443 افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
  • Click to share on X (Opens in new window) X
  • More
  • Click to email a link to a friend (Opens in new window) Email
  • Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn
  • Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
  • Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp

Like this:

Like Loading...

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb
%d