Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
A Muslim man was brutally beaten up by the Rakshas on the charge of cow theft

نندوربار میں ایک عالم دین کے ساتھ ہجومی تشدد، عارف نسیم خاں نے کیا برہمی کا اظہار

Posted on 15-07-202415-07-2024 by Maqsood

نندوربار میں ایک عالم دین کے ساتھ ہجومی تشدد، عارف نسیم خاں نے کیا برہمی کا اظہار

ممبئی ، 14جولائی (آئی این ایس انڈیا )
مہاراشٹر کے نندوربار میں پرسوں دیر رات ایک عالم دین کو تشدد کا نشانہ بنا کر تشدد کیا گیا۔ اس سے کچھ گھنٹے قبل ہی مسلم ہونے کی بناء پر ایک مسجد کے امام کو ایک شخص نے ان کے ساتھ مار پیٹ کی۔ حالیہ لوک سبھا انتخابات کے بعد سے مسلمانوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے مہاراشٹر کے سابق وزیر اور ریاستی کانگریس کے کارگزار محمد عارف نسیم خان نے اس پر سخت برہمی کا اظہارکیا۔ اس ضمن میں انھوں نے نندور بار کے پولیس سپرنٹنڈنٹ شرن داسک سے رابطہ کر کے خاطیوں کے خلاف فوری اور سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔
عارف نسیم خان نے کہا کہ، حالیہ لوک سبھا انتخابات کے بعد، مسلمانوں کے خلاف ملک بھر میں اس طرح کے واقعات ہو رہے ہیں، جو افسوس ناک اور تشویش ناک ہیں۔ ان کا فوری سدباب کر نا اور خاطیوں کو سزا دلانا ضروری ہے۔اطلاعات کے مطابق کل نندوربار میں ایک عالم دین مفتی شاہ رخ کو نشانہ بنایا گیا۔ اس سے کچھ گھنٹے قبل ہی نندوربا میں حافظ زبیر نامی ایک مسجد کے امام کے ساتھ مار پیت کا واقعہ پیش آیا۔ اس کے علاوہ تین اور واقعات اسی شہر میں ہو چکے ہیں،جو قابل مذمت ہیں۔ ان واقعات پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں انھوں نے نندوربار کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سے گفتگو کی ہے اور فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مہاراشٹر کے نندوربار میں شر پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کے ساتھ ماب لنچنگ اور تشدد کے واقعات کے ضمن میں دستیاب تفصیلات کے مطابق، گزشتہ 4 دنوں میں مسلمانوں کے ساتھ مارپیٹ اور ڈرانے دھمکانے کے 5 واقعات ہو چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق، کل عشاء کی نماز پرھانے کے بعد مفتی شاہ رخ (عمر 26 سال) اور ان کے ہمراہ ان کے ایک ساتھی مزمل (عمر 25 سال) رات 10 بجے کے قریب جب گھر واپس جا رہے تھے اس وقت ایک سنسان جگہ پر 8 سے 10 نوجوانوں نے جنھوں نے اپنے چہرے کپڑوں سے ڈھانک رکھے تھے انھیں روک لیا۔
اور ہاتھوں اور دنڈوں سے ان دونوں پر تشدد کر کیفرار ہو گئے۔ مفتی شاہ رخ نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے تاہم خبر لکھے جانے تک پولیس نے کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی۔اسی طرح کا ایک اور واقع کل بروز جمعہ کو ہی ہوا۔ جس میں منگل بازار شاہ علاقے کی جلال مسجد کے پیش امام حافظ زبیر کے ساتھ مغرب کی نماز کے بعد ایک شخص نے مار پیت کی اور انھیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
اس ضمن میں پولیس نے اس شخص کیخلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔نندور بار شہر میں گزشتہ تین چار دنوں میں الگ الگ مقامات پر اس طرح کے پانچ واقعات ہو چکے ہیں۔ شہر کے ڈی مارٹ، سنجے ٹاون علاقوں میںہوئے دو واقعات میں دو مسلم نوجوانوں کو ذدکوب کیا گیا، اسی طرح کا ایک اور معاملے میں محلہ گھرکل سے واپس آتے ہوئے ایک نوجوان کو بھی راستہ روک کر نشانہ بنایا گیا۔

Share this:

  • Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
  • Click to share on X (Opens in new window) X
  • More
  • Click to email a link to a friend (Opens in new window) Email
  • Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn
  • Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
  • Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp

Like this:

Like Loading...

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb
%d