Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
killing-of-patient-riyazuddin-inside-gtb-hospital

جی ٹی بی اسپتال کے اندر مریض کا قتل: ملاقات کرنے آئے لڑکے نے مریض کو ماری گولی، موقع پر ہوئی موت

Posted on 15-07-2024 by Maqsood

جی ٹی بی اسپتال کے اندر مریض کا قتل:
ملاقات کرنے آئے لڑکے نے مریض کو ماری گولی، موقع پر ہوئی موت

نئی دہلی، 14جولائی (آئی این ایس انڈیا )

اتوار (14 جولائی) دہلی کے گرو تیغ بہادر اسپتال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ جی ٹی بی ہسپتال میں ایک مریض کو گولی مار دی گئی۔ مریض کی شناخت 32 سالہ ریاض الدین کے نام سے ہوئی ہے جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ریاض الدین تقریباً 21 دنوں سے ہسپتال میں داخل تھے۔اسپتال انتظامیہ کی جانب سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ریاض الدین کو پیٹ میں انفیکشن کی شکایت کے باعث 23 جون کو داخل کرایا گیا تھا۔ تب سے وہ یہاں زیر علاج تھے۔ 14 جون بروز اتوار شام 4.00 بجے کے قریب ایک لڑکا ان سے ملنے آیا اور اسے گولی مار دی۔

ریاض الدین کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔دہلی پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کی عمر تقریباً 18 سال تھی۔ پولیس کے مطابق جی ٹی بی انکلیو کے وارڈ نمبر 24 میں فائرنگ کے حوالے سے پی سی آر کال موصول ہوئی۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تو پتہ چلا کہ مریض ریاض الدین، جس کی عمر تقریباً 32 سال ہے، کو 23 جون 2024 کو پیٹ میں انفیکشن کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ آج شام 4 بجے کے قریب ایک 18 سال کا لڑکا وارڈ کے اندر آیا اور ریاض الدین کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ملک کے دارلحکومت دہلی میں حالیہ دنوں میں اس طرح کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔اس سے پہلے 13 جولائی کو راجدھانی کے لاج پت نگر میں تیز فائرنگ ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق بدمعاشوں نے یہاں تقریباً 10-12 راؤنڈ فائر کئے۔

اس واقعہ میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ بدمعاشوں کے ایک گروہ نے دشمنی کی وجہ سے یہ گولیاں چلائیں۔ فائرنگ کے اس واقعے کے پیچھے محرکات کے بارے میں ابھی تک معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ جانکاری دیتے ہوئے دہلی پولیس نے کہاکہ فائرنگ کا واقعہ لاجپت نگر علاقے میں سامنے آیا ہے۔ حریف گروہ کے ارکان نے ایک مجرم پر گولی چلائی تھی۔ اسی طرح گزشتہ دنوں جعفرآباد میں ۱۵؍سالہ فیضان نامی لڑکے کو مبینہ طور پر چند نامعلوم نوعمر جرائم پیشہ افراد نے گولی مار کر جاں بحق کردیا تھا، جس سے علاقے میں سنسنی پائی جا رہی ہے، ا س سلسلے میں پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb