Skip to content
کوکی تنظیم نے وزیر داخلہ امت شاہ کولکھا خط، کئے کئی مطالبات
نئی دہلی، 14جولائی (آئی این ایس انڈیا )
انڈیجینس ٹرائبل لیڈرز فورم (آئی ٹی ایل ایف)، منی پور کی ایک ممتاز کوکی تنظیم ہے جس نے ہفتہ یعنی 13 جولائی کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں انہوں نے مرکز پر زور دیا کہ وہ ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 239A کے تحت کوکی-زو کمیونٹی کے لیے قانون ساز اسمبلی کے ساتھ ایک مرکزی زیر انتظام علاقہ بنانے میں تیزی لائے۔خط میں جیری بام ضلع کے فیتول گاؤں سے ایک نوجوان سمیت دو گاؤں کے رضاکاروں کی گرفتاری اور مرکزی سیکورٹی فورسز کے ذریعہ سات کوکی خواتین کی مبینہ پٹائی کی بھی مذمت کی گئی۔
اس خط میں کہا گیا کہ ایل۔ ہینگجول گاؤں کے سربراہ کے گھر پر آتشزنی کے حملے کے بعد گاؤں کے تین رضاکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مار پیٹ کی پانچ کوکی خواتین کو علاج کے لیے نونی اسپتال لے جانا پڑا۔انہوں نے مزید لکھاکہ اگر سیکورٹی فورسز اس طرح جانبدارانہ انداز میں کام کرتی ہیں تو ہم مستقبل میں تعاون نہیں کریں گے۔ کارروائی یکطرفہ نہیں ہو سکتی۔آئی ٹی ایل ایف نے مزید مطالبہ کیا کہ اگر مرکزی حکومت امن کے مفاد میں ایسا کرنا چاہتی ہے تو وہ امپھال وادی اور دیگر وادی علاقوں میں فوری طور پر آرمڈ فورسز (خصوصی اختیارات) ایکٹ (AFSPA) کو نافذ کرے۔
Like this:
Like Loading...