Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu

اہل حدیث عالم اصغرعلی امام مہدی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر منتخب

Posted on 15-07-202415-07-2024 by Maqsood

اہل حدیث عالم اصغرعلی امام مہدی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر منتخب

نئی دہلی، 14جولائی (آئی این ایس انڈیا )

نئی دہلی میں آج آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کی۔ اجلاس کیدوران ایک طرف جہاں بورڈ کے انتظامی امور پر غور وخوض کیا گیا، وہیں ملک وملت اور اقلیتوں کو ملکی وعالمی سطح پر درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں اس اجلاس کے دوران ایک بڑا فیصلہ یہ بھی ہوا کہ مسلمانوں کی قدیم ترین تاریخی مذہبی جماعتوں میں سے ایک مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولا نا اصغرعلی امام مہدی سلفی کو مسلم پرسنل لاء بورڈ کا نائب صدر منتخب کیا گیا۔مجلس عاملہ کے اجلاس کے دوران بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے مولانا اصغرعلی امام مہدی کا نام پیش کرتے ہوئے دیگر اراکین کے سامنے اپنی رائے رکھتے ہوئے کہا کہ مولانا اصغر علی امام مہدی کی خدمات گراں قدر ہیں۔ قوم وملت کی فلاح وبہبود کیلئے مسلسل سرگرم ہیں اور شبانہ روز تگ ودو کررہے ہیں۔ دینی خدمات کا ایک لامتناہی سلسلہ ہے جو ایک زمانے سے مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کرتے چلے آرہے ہیں، عظیم المرتبت شخصیت کے حامل مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کو میری رائے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا نائب صدر بنانا بورڈ کے ساتھ ساتھ ملک وملت کے حق میں سودمند ثابت ہوگا۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی جانب سے مولانا اصغرعلی امام مہدی کا نام آگے کرنے اور ان کی خدمات کا اعتراف کرنے کے ساتھ ہی مجلس عاملہ کے تمام ارکان نے ایک زبان ہوکر تائید کی اور بیشتر نے اس رائے کا اظہار کیا کہ مولانا اصغرعلی امام مہدی کی بے انتہا خدمات ہیں اور بورڈ کو جب بھی ضرورت پڑی ہے، وہ ہمیشہ آگے آگے رہے ہیں،ا س لئے ان کو بورڈ کا نائب صدر بنانا دانشمندانہ قدم ہے۔آپ کو بتادیں کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صرف ایک نائب صدر نہیں ہوتے بلکہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو نائب صدور منتخب کرکے نہ صرف بورڈ کو مضبوط کیا جاتا ہے، بلکہ تمام مکتبہ فکر کی نمائندگی کو بھی یقینی بنانے کی کوشش کی جاتی ہے، اسی ضمن میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ حالانکہ ان کے علاوہ بورڈ کے نائب صدور مولاناسید ارشد مدنی، سید سعادت اللہ حسینی اور پروفیسر ڈاکٹر سید علی محمد نقوی بھی ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
  • Click to share on X (Opens in new window) X
  • More
  • Click to email a link to a friend (Opens in new window) Email
  • Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn
  • Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
  • Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp

Like this:

Like Loading...

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb
%d